اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 268 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 268

268 الصارم المسلول علی شاتم الرسول صفحہ ۱۲۷) اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ دونوں واقعات میں تلوار ہی کا استعمال کیا گیا ہے جسے بھالا کہا گیا ہے وہ بھی دراصل چھوٹی تلوار ہی ہے۔۴۔اسی طرح ان سب روایات میں یہ بات بھی قدر مشترک ہے کہ عورت کا قتل ہوا ہے اور رات کے وقت ہی ہوا ہے۔اور صبح لوگوں کو علم ہوا۔جہاں تک موجودہ روایت کا تعلق ہے تو اس میں بھی بعض باتیں قابل غور ہیں جن کا ہونا حالات کے لحاظ سے ممکن دکھائی نہیں دیتا۔مثلاً رات کے وقت کسی غیر کے گھر میں داخل ہونا۔گھر والوں کو اس کا علم تک نہ ہونا۔اس کے خاوند کا وہاں موجود نہ ہونا۔عورت کا ٹٹول کر معلوم کرنا۔اور عورت کو یہ تک معلوم نہ ہونا کہ یہ غیر مرد کون ہے جو اسے ٹول رہا ہے۔اس کے بچے کو اس کے سینہ سے الگ کرنا اس پر بھی اس عورت کوئی شک نہ گزرنا کہ یہ کیا ہو رہا ہے اور کون کر رہا ہے۔پھر اس کے پاس اس کے جو چھوٹے بڑے بچے سورہے تھے ان کو بھی اس سارے واقعہ کے گزر جانے پر بھی کچھ بھی علم نہ ہونا۔نہ کوئی شور سنائی دینا نہ ہی کسی کا جاگنا وغیرہ یہ سب ایسی باتیں ہیں جو اس واقعہ کی شہادت کو گدلا کرتی ہیں اور صاف دکھائی دیتا ہے کہ اس واقعہ کو واقدی نے خود سے بہت کچھ ملا جلا کر پیش کیا ہے۔دراصل ایک واقعہ کو تین روایات کے حوالہ سے الگ الگ طریق سے پیش کیا گیا ہے۔اس واقعہ سے یہ بات قطعاً ثابت نہیں ہوتی کہ صرف گالی دینے یا ہجو کرنے کی بنا پر کسی کو قتل کیا جا سکتا ہے۔ہجو کے ایسے واقعات میں ہمیں قرآن کریم کی اس آیت کو ہمیشہ مدنظر رکھنا چاہئے جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔لتُبْلَونَ فِي أَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ وَلَتَسْمَعُنَ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ