اسلام کا اقتصادی نظام

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 148 of 162

اسلام کا اقتصادی نظام — Page 148

میں نے تمہارے لئے ذبح کیا یہاں تک چربی کھاؤ گے کہ سیر ہو جاؤ گے اور اتنا خون پیو گے کہ مست ہو جاؤ گے اور تم میرے دستر خوان پر گھوڑوں اور سواروں سے اور بہادروں اور تمام جنگی مردوں سے سیر ہو گے۔خداوند خدا فرماتا ہے اور میں قوموں کے درمیان اپنی بزرگی ظاہر کروں گا اور تمام قومیں میری سزا کو جو میں نے دی اور میرے ہاتھ کو جو میں نے اُن پر رکھا دیکھیں گی“۔۳۳ دیکھو! حز قیل نبی اُس زمانہ میں جب کوئی شخص روس کو نہ جانتا تھا اور جب کسی شخص کے وہم و گمان میں بھی یہ بات نہیں آسکتی تھی کہ روس دنیا میں اس قدر ترقی کرے گا کہ اپنی حکومت اور شوکت کے ذریعہ سب پر چھا جائے گا روس کے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ:۔اے روس ، ماسکو اور ٹو بالسک کے بادشاہ! خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ میں دنیا کے آخری زمانہ میں تیری طاقت کو بڑھاؤں گا اور تیری شوکت میں غیر معمولی اضافہ کروں گا یہاں تک کہ تو اس گھمنڈ میں کہ تیری طاقت بہت بڑھ چکی ہے اور تیری عظمت میں اضافہ ہو گیا ہے غیر ملکوں کو اپنے قبضہ میں لانے اور ان کے اموال اور اُن کے مواشی اور ان کی دولت لوٹنے کی کوشش کرے گا یہاں تک کہ فارس اور ایران پر بھی تیرا قبضہ ہو جائے گا (جس کی بنیاد ڈالنے کے لئے روس اب ایران کے چشمے مانگ رہا ہے ) اے روس، ماسکو اور ٹو بالسک کے بادشاہ! اس لئے کہ تو غیر ملکوں کی دولت کولوٹ لے۔اُن کا سونا اور چاندی اپنے قبضہ میں کرلے اور اُن کے مواشی اور ان کے اموال کو غصب کر لے اپنے ملک میں سے نکلے گا ( پیشگوئی کے اس حصہ سے ظاہر ہے کہ کمیونزم کا اقتصادی نظام پہلے نظاموں سے بھی زیادہ دوسرے ملکوں کے لئے خطرناک ہوگا) اور غیر ممالک پر حملہ کرتے ہوئے