اسلام کا اقتصادی نظام — Page 147
لکڑی لائیں گے اور نہ جنگلوں سے کاٹیں گے۔کیونکہ وہ ہتھیار ہی جلائیں گے اور وہ اپنے لوٹنے والوں کو لوٹیں گے اور اپنے غارت کرنے والوں کو غارت کریں گے۔خداوند خدا فرماتا ہے۔اور اُسی دن یوں ہوگا کہ میں وہاں اسرائیل میں جوج کو ایک گورستان دوں گا یعنی را بگذروں کی وادی جو سمندر کے مشرق میں ہے اُس سے را بگذروں کی راہ بند ہوگی اور وہاں جوج کو اور اُس کی تمام جمعیت کو دفن کریں گے اور جمعیت جوج کی وادی اُس کا نام رکھیں گے اور سات مہینوں تک بنی اسرائیل اُن کو دفن کرتے رہیں گے تا کہ ملک کو صاف کریں۔ہاں اُس ملک کے سب لوگ ان کو دفن کریں گے اور یہ اُن کے لئے ناموری کا سبب ہو گا جس روز میری تمجید ہوگی۔خداوند خدا فرماتا ہے اور وہ چند آدمیوں کو چن لیں گے جو اس کام میں ہمیشہ مشغول رہیں گے اور وہ زمین پر گزرتے ہوئے را بگذروں کی مدد سے اُن کو جو سطح زمین پر پڑے رہ گئے ہوں دفن کریں گے تا کہ اُسے صاف کریں پورے سات مہینوں کے بعد تلاش کریں گے اور جب وہ ملک میں سے گزریں اور اُن میں سے کوئی کسی آدمی کی ہڈی دیکھے تو اس کے پاس ایک نشان کھڑا کرے گا جب تک دفن کر نیوالے جمعیت جوج کی وادی میں اُسے دفن نہ کریں اور شہر بھی جمعیت کہلائے گا یوں وہ زمین کو پاک کریں گے۔اور اے آدم زاد! خداوند خدا فرماتا ہے ہر قسم کے پرندے اور میدان کے ہر ایک جانور سے کہہ جمع ہو کر آؤ میرے اس ذبیحہ پر جسے میں تمہارے لئے ذبح کرتا ہوں۔ہاں اسرائیل کے پہاڑوں پے ایک بڑے ذبیحہ پر ہر طرف سے جمع ہوتا کہ تم گوشت کھاؤ اور خون پیو تم بہادروں کا گوشت کھاؤ گے اور زمین کے امراء کا خون پیو گے ہاں مینڈھوں، بڑوں، بکروں اور بیلوں کا۔وہ سب کے سب بسن کے فربہ ہیں اور تم میرے ذبیحہ کی جسے (147)