اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 58 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 58

58 انہیں ہر میدان میں کامیاب و کامران کر دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آنے سے اسلام کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔آپ کے آنے سے قبل ۱۲۹ اکھ مسلمان مرتد ہو کر عیسائی ہو چکے تھے۔اگر آپ نہ آتے تو سارے مسلمان آج تک عیسائی ہو جاتے۔کیونکہ قرآن وحدیث سے ناواقف مولویوں نے یہ غلط مشہور کر رکھا تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر اس خاکی جسم کے ساتھ بغیر کھانے پینے کے زندہ بیٹھے ہیں۔جب مسلمان خراب ہو جائیں گے تو پھر وہ اُن کو سیدھے راستہ پر چلانے کے لئے اس دنیا میں دوبارہ تشریف لائیں گے۔عیسائی پادری یہی بات مسلمانوں کے سامنے پیش کر کے کہتے تھے کہ حضرت عیسی علیہ السلام خدا کا بیٹا ہے۔اسی لئے وہ خدا کے پاس زندہ آسمان پر بیٹھا ہے۔جس طرح خدا کھانے پینے کا محتاج نہیں۔ای طرح مسیح بھی کھانے پینے کا محتاج نہیں۔اور تمہارے نبی عربی (صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل ہے۔کیونکہ آپ تو ۶۳ سال کی عمر پا کر وفات پاگئے اور مدینہ منورہ میں آپ کی قبر موجود ہے۔مگر ہمارا مسیح تو دو ہزار سال سے زندہ چلا آرہا ہے۔اور جب تمہارے نبی کی اُمت بگڑ جائے گی۔پھر وہی آئے گا اور پھر اس کے بعد قیامت آجائے گی۔ان باتوں کوشن کر بہت سے نادانوں نے اسلام جیسے پاک مذ ہب اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسے نبی کو جو سب نہیوں کا سردار ہے، چھوڑ