اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 59
59 دیا۔اور عیسائی ہو گئے۔اور نہ صرف نادان ہی بلکہ بڑے بڑے مولوی بھی ان باتوں کا جواب نہ پا کر عیسائی اور اسلام کی تکذیب کے لئے کمر نہ ہو گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آکر قرآن شریف صحیح احادیث ،توریت وانا جیل اور تواریخ و تفاسیر وغیرہ سے ثابت کر دیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے ہوئے ہیں اور ان کی قبر بھی ہر مانگر محلہ خان یارکشمیر میں موجود ہے۔اور وہ آنے والا مسیح موعود خدا کے حکم کے موافق میں ہوں۔جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے اور آپ کا شاگرد ہے اور آپ ہی کی پیروی کی برکت سے اس درجہ پر پہنچا ہے۔آپ کا فیض قیامت تک جاری ہے۔آپ کی پیروی آپ کی اُمت کو نبی بنا دیتی ہے۔اور اُس کو بلند سے بلند مقامات پر پہنچادیتی ہے۔اسلام ایک زندہ مذہب ہے۔ہمارا نبی عربی صلی اللہ علیہ وسلم ایک زندہ نبی ہے۔ہماری کتاب قرآن شریف ایک زندہ کتاب ہے۔اب اسلام کے سوا کوئی مذہب ایسا نہیں جو نشان دکھلا سکے۔اور قرآن شریف کے سوا کوئی کتاب ایسی نہیں جو ایک انسان کو خدا تک پہنچا سکے۔اور نبی عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کوئی نبی ایسا نہیں جو کسی مردہ کو زندہ کر سکے۔اور اپنے اس دعوی کے ثبوت میں متعد د نشانات لوگوں کو دکھلائے۔اور آپ نے مسلمانوں کو نہ صرف عیسائیوں کے فتنہ سے ہی محفوظ کر دیا ہے۔بلکہ ہمیشہ کے لئے ایک ایسی جماعت ( جماعت احمدیہ ) کو قائم کر دیا ہے جو