اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 57 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 57

57 حضرت مسیح موعود عَلَيْهِ الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ آج سے ۵۰ سال قبل دنیا کی حالت بہت خراب تھی۔تمام لوگ گمراہ ہو چکے تھے۔کفر ، شرک اور بدعت کا دُنیا میں زور تھا۔مسلمان بھی اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ چکے تھے۔قرآن شریف کو الماریوں میں بند کر کے رکھ دیا گیا تھا۔ہر طرف پیر پرستی ،قبر پرستی کا رواج اور تعویذ گنڈے پر ایمان تھا۔نماز ، روزہ کی جگہ رسموں نے لے لی تھی۔لوگ بے نماز اور نام کے مسلمان تھے۔اُس وقت اللہ تعالیٰ نے حضرت میرزاغلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام کو دنیا کی ہدایت کے لئے مسیح موعود اور مہدی معہود بنا کر بھیج دیا۔آپ کے دعوی فرمانے پر باطل کے شیدائی آپ کے مخالف اور منکر ہو گئے۔اور آپ کے مٹانے کے لئے انہوں نے ہر کوشش کی۔مگر آپ کے الہام إلى مُعِينَ مَنْ أَرَادَ إعَانَتَكَ وَإِنِّي مُهِينٌ مَنْ أَرَادَاهَا نَتَكَ کے مطابق آپ کے سب دشمن ذلیل ہوئے۔اور اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکے۔حق پر فدا ہونے والے آپ پر ایمان لائے اور آپ کے ساتھ ہوئے۔اللہ تعالیٰ نے اُن کو بے حد عزت دی۔اور ہر مقام میں اُن کی مدد کی اور لے جو تیری مدد کرنے کا ارادہ کرے گا۔میں اُس کی مدد کروں گا۔اور جو تیرے ذلیل کرنے کا ارادہ کرے گا۔میں اُسے ذلیل کر دوں گا۔منہ