اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 56 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 56

56 پڑھانے سے آپ کو روکا گیا۔آپ کا پانی بند کر دیا گیا۔اور یہ اعلان کر دیا کہ جو آپ کے ساتھ آمد ورفت رکھے گا اسے ہم مل کر دیں گے۔حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ہر چند اُن باغیوں کو سمجھایا۔مگر وہ باز نہ آئے۔اور تکالیف دن بدن زیادہ ہوتی گئیں۔آخر آپ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے گھر کے اردگرد بہرہ مقرر کر دیا۔تا دشمن آپ تک نہ پہنچ سکے۔ایک دن (۱۸ / ذی الحجہ ۱۳۵ھ مطابق ۲۰ مئی ۱۵۶ء) جبکہ حضرت امام حسن اور مروان پہرہ دے رہے تھے چند باقی حضرت امام حسن کو زخمی کر کے اور مروان کو قتل کر کے دیوار میں پھاند کر اندر جا گھسے۔اور آپ کو ایسی حالت میں شہید کر دیا جب کہ آپ قرآن شریف کی تلاوت فرمارہے تھے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُون یہ دن ایک ایسا دن تھا جس دن سے اسلام کے اند رفتنوں کا دروازہ گھل گیا اور اُمتِ اسلامیہ میں ایک خطر ناک تشتت وافتراق پیدا ہو گیا۔اور یہ وہ دن تھا جس دن حیا ووفا کا مجسمہ، اسلام کا ایک جواں مرد سپا ہی ، حضرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا داماد اور آپ کا جاں نثار خلیفہ ۱۲ سال خلافت کر کے ۸۲ سال کی عمر میں اس جہان سے اُٹھ گیا۔اور اپنے محبوب حقیقی سے جا ملا۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِرُ جِعُون