اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 77
اپنے کام میں مگن رہنے کی عادت، انتہائی باریکیوں کے ساتھ اپنے عہدوں کو پورا کرنا اور اپنے دوستوں اور پیروکاروں کے ساتھ انتہائی عقیدت رکھنا، بیباک و بے خوف ہونا اور خدا کی ذات اور اپنے مشن پر کامل یقین ہونا، اس کی یہی باتیں تھیں جنہوں نے ہر مشکل پر قابو پایا اور جوسب کو ساتھ لے کر چلیں۔جب میں نے اس پیغمبر کی سیرت کے متعلق لکھی جانے والی کتاب کی دوسری جلد بھی ختم کر لی تو مجھ پر اس کتاب کے ختم ہو جانے کی وجہ سے اداسی طاری ہوگئی۔“ (Mahatma Gandhi۔Young India۔September 23rd 1924) سر جان بگٹ گلب Sir John Bagot Glubb جو لیفٹیننٹ جنرل تھے۔1986ء میں ان کی وفات ہوئی۔یہ لکھتے ہیں کہ: قاری اس کتاب کے آخر پر جو بھی رائے قائم کرے اس بات کا انکار ممکن نہیں کہ محمد (ع) کے روحانی تجربات اپنے اندر پرانے اور نئے عہد ناموں کے قصوں اور عیسائی بزرگوں کے روحانی تجربات سے حیران کن حد تک مشابہت رکھتے ہیں۔اسی طرح ممکن ہے کہ ہندؤں اور دیگر مذاہب کے ماننے والے افراد کے ان گنت رؤیا اور کشوف سے بھی مشابہت رکھتے ہوں۔مزید یہ کہ اکثر اوقات ایسے تجربات تقدس اور فضیلت والی زندگی کے آغاز کی علامت ہوتے ہیں۔ایسے واقعات کو نفسانی دھو کہ قرار دینا کوئی موزوں وضاحت معلوم نہیں ہوتی کیونکہ یہ واقعات تو بہت سے لوگوں میں مشترک رہے ہیں۔ایسے لوگ جن کے درمیان ہزاروں سالوں کا فرق اور ہزاروں میلوں کے فاصلے تھے۔جنہوں نے ایک دوسرے کے بارے میں سنا تک نہ ہوگا لیکن اس کے باوجود ان کے واقعات میں ایک غیر معمولی یکجائی پائی جاتی ہے۔یہ رائے معقول نہیں کہ ان تمام افراد نے حیران کن حد تک مشابہ رویا اور کشوف اپنے طور پر ہی بنالئے ہوں۔باوجود اس کے کہ یہ افراد ایک دوسرے کے وجود ہی سے نابلد تھے۔“ 77