اسلام اور آزادیء ضمیر

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 78 of 102

اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 78

پھر جن لوگوں نے ہجرت حبشہ کی تھی اُن کے بارے میں لکھتا ہے : ” اس فہرست سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں تقریباً تمام وہ افراد شامل تھے جو کہ اسلام قبول کر چکے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے متشدد باسیوں کے درمیان یقیناً بہت کم پیروکاروں کے ساتھ رہ گئے تھے۔یہ ایک ایسی حالت ہے جو ثابت کرتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اخلاقی جرات اور ایمان کی مضبوطی کے اعلیٰ معیار پر قائم تھے۔(John Bagot Glubb۔The Life and Times of Muhammad۔Hodder & Stoughton۔1970 (reprint 2002)) History of the ✓✓ ✓ John William Draper intellectual Development of Europe میں لکھتے ہیں کہ : 'Justinian کی وفات کے چار سال بعد 569 عیسوی میں مکہ میں ایک ایسا شخص پیدا ہوا جس نے تمام شخصیات میں سب سے زیادہ بنی نوع انسان پر اپنا اثر چھوڑا اور وہ شخص محمد ہے ( ع ) جسے بعض یورپین لوگ جھوٹا کہتے ہیں لیکن محمد (ﷺ) کے اندر ایسی خوبیاں تھیں جن کی وجہ سے کئی قوموں کی قسمت کا فیصلہ ہوا۔وہ ایک تبلیغ کرنے والے سپاہی تھے۔ممبر فصاحت سے پُر ہوتا۔میدان میں اترتے تو بہادر ہوتے۔اُن کا مذہب صرف یہی تھا کہ خدا ایک ہے۔اس سچائی کو بیان کرنے کے لئے انہوں نے نظریاتی بحثوں کو اختیار نہیں کیا بلکہ اپنے پیروکاروں کو صفائی ،نماز اور روزہ جیسے امور کی تعلیم دیتے ہوئے اُن کی معاشرتی حالتوں کو عملی رنگوں میں بہتر بنایا۔اُس شخص نے صدقہ و خیرات کو باقی تمام کاموں پر فوقیت دی۔“ (John William Draper, M۔D۔, L۔L۔D۔A History of the Intellectual Development of Europe۔Harper and Brothers Publishers۔, NY۔P۔244 (1863)) 78