اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 76
The Outline of History کے مصنف ہیں پروفیسر ایچ جی ویلز (H۔G۔Wells) یہ کہتے ہیں: ”پیغمبر اسلام کی صداقت کا یہی بڑا ثبوت ہے کہ جو آپ کو سب سے زیادہ جانتے تھے ، وہی آپ پر سب سے پہلے ایمان لائے۔۔۔حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہرگز جھوٹے مدعی نہ تھے۔۔۔اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اسلام میں بڑی خوبیاں اور باعظمت صفات موجود ہیں۔پیغمبر اسلام نے ایک ایسی سوسائٹی کی بنیاد رکھی جس میں ظلم اور سفا کی کا خاتمہ کیا گیا۔“ (H۔G۔Wells۔Part II: Muhammad and Islam۔In: The Outline of History۔University of Michigan Library۔, MI۔p 269 (1920)) ڈی لیسی اولیری (De Lacy O'Leary) اپنی کتاب اسلام ایٹ دی کراس روڈز Islam at the Cross roads) میں لکھتا ہے کہ: تاریخ نے اس بات کو کھول کر رکھ دیا ہے کہ شدت پسند مسلمانوں کا دنیا پر فتح پالینا اور تلوار کی نوک پر مقبوضہ اقوام میں اسلام کو نافذ کر دینا تاریخ دانوں کے بیان کردہ قصوں میں سے فضول ترین اور عجیب ترین قصہ ہے۔“ (De Lacy O'Leary۔Islam at the Crossroads۔Kegan Paul۔, London, p۔8 (1923)) پھر مہاتما گاندھی ایک جریدہ Young India میں لکھتے ہیں کہ : میں اُس شخص کی زندگی کے بارہ میں سب کچھ جانا چاہتا تھا جس نے بغیر کسی اختلاف کے لاکھوں پر حکومت کی۔اُس کی زندگی کا مطالعہ کر کے میرا اس بات پر پہلے سے بھی زیادہ پختہ یقین ہو گیا کہ اسلام نے اُس زمانے میں تلوار کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں جگہ نہیں بنائی بلکہ اس پیغمبر کی سادگی ، 76