اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 13
اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں فیملیز کو کس طرح ساتھ ملانا ہے۔حضور انور نے فرمایا : عہدیدار اپنا بھی جائزہ لیں۔اپنے گھروں میں ہی ٹھیک ہو جائیں تو برکت گھروں سے پڑتی ہے۔اپنے گھروں میں بھی جائزہ لینا چاہئے۔فرمایا یہاں مسجد میں اپنی مجالس کے علاوہ ایسے پروگرام ہوں جونوجوانوں کی دلچسپی کا موجب ہوں۔کوئی موضوع رکھ لیں جس پر اظہار خیال ہو۔ان ڈور کھیلوں وغیرہ کے پروگرام ہوں۔فرمایا آپ نصیحت تو کر سکتے ہیں لیکن سختی نہیں کر سکتے۔پس نصیحت کرتے چلے جائیں۔فرمایا: ہر احمدی بچے کی تربیت کرنی چاہئے۔اپنے گھر سے تربیت شروع کریں۔فرمایا: مستقل بیماری انٹرنیٹ کی ہے اور TV کے مخرب الاخلاق پروگرام ہیں۔حضور انور نے فرمایا: اگر ماں باپ گھر پر وقت نہ دیں تو بچے باہر سکون تلاش کرتے ہیں، پھر غلط کمپنی مل جاتی ہے۔فرمایا: اس معاشرہ میں رہنا ہے تو عام حالات سے زیادہ قربانیاں دینی پڑیں گی۔حضور انور نے فرمایا گھر سے تربیت ہوگی۔ماں باپ نماز پڑھیں گے، تلاوت قرآن کریم کریں گے تو بچے بھی اثر لیں گے اور اسی طرح کریں گے۔الفضل انٹر نیشنل 21 اکتوبر 2005ء) 14 ستمبر 2005ء مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ سویڈن کے ساتھ میٹنگ مہتم تربیت کو فرمایا : نمازوں کی حاضری کی طرف توجہ دیں۔آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ کتنے خدام ایسے ہیں جو نماز پڑھتے ہیں اور قرآن کریم پڑھنے (13)