اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 14 of 49

اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 14

اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں والے کتنے ہیں۔جو مسجد نہیں آتے ان کو پیار سے سمجھا ئیں۔آپ کے پاس سارا dataاکٹھا ہونا چاہئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا جو آپ کی بات نہیں مانتے ان کے کسی دوست کی ڈیوٹی لگائیں کہ وہ اس سے رابطہ کرے اور اس کا مسجد سے رابطہ قائم کروائے۔7 جنوری 2006ء الفضل انٹر نیشنل 28 /اکتوبر 2005ء) مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ بھارت کی میٹنگ مہتم تربیت کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور نے فرمایا : آپ نے اپنی آٹھ صد مجالس کی تربیت کرنی ہے۔اپنے پروگراموں کا جائزہ لیں۔اپنے تربیتی لائحہ عمل کا جائزہ لیں۔حضور انور نے فرمایا : جائزہ لیں کہ کتنے خدام ہیں جو نماز پڑھتے ہیں۔فرمایا : آپ کی مجالس کی رپورٹ شعبہ تربیت کے تحت اس کا ذکر ہونا چاہئے اور پورٹ آنی چاہئے۔حضور انور نے فرمایا : فجر اور عشاء کی نماز میں کتنے خدام آتے ہیں۔مجالس سے اس کی بھی رپورٹ منگوائیں۔پانچوں نمازیں کتنے پڑھتے ہیں، کتنے مسجد میں آکر پڑھتے ہیں۔تلاوت قرآن کریم کتنے کرتے ہیں اور نظام وصیت میں کتنے شامل ہیں۔آپ کے پاس یہ سب رپورٹ ہونی چاہئے۔الفضل انٹرنیشنل 3 /مارچ 2006ء) (14)