اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 12
اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں حضور انور نے نیشنل سیکرٹری تربیت سے اصلاحی کمیٹی کے کاموں کے بارہ میں بھی رپورٹ طلب فرمائی اور فرمایا یہ بہت بڑا کام ہے۔مسائل بڑھ رہے ہیں۔اس لئے اس طرف خصوصی توجہ دیں۔11 ستمبر 2005ء الفضل انٹر نیشنل 19 /اگست 2005) نیشنل مجلس عاملہ ڈنمارک کے ساتھ میٹنگ سیکرٹری تربیت کو حضور انور نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ جب تک خاندانوں سے ذاتی رابطے پیدا نہ ہوں گے، لوگوں سے رابطے نہ ہوں گے اُس وقت تک تربیت کے نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔حضور انور نے فرمایا: مسجد میں آنے والے تو وہی ہوتے ہیں جن کا پہلے ہی جماعت سے تعلق اور رابطہ ہوتا ہے۔دیکھنا یہ ہے جو لوگ مسجد نہیں آتے ان کو کس طرح لانا ہے۔ان کے لئے پروگرام بنانے چاہئیں۔حضور انور نے فرمایا: ایسے لوگوں کو واپس لانے کے لئے عاملہ میل کر بیٹھے ہوچے اور پروگرام بنائے اور اس پر عملدرآمد کی رپورٹ آنی چاہئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا : آپ کے ہاں تعداد کم ہے اس لئے جو بھی پیچھے ہٹا ہوا ہوتا ہے نظر آ جاتا ہے۔اس کو لانا چاہئے۔ایسا پروگرام بنا ئیں کہ ان کے مزاج کے مطابق ان کو قریب لانے کی کوشش کی جائے۔نوجوان اپنے پروگرام بنا ئیں اور لجنہ اپنے پروگرام بنائے کہ ان کمزور (12)