مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 186
قلبی من الحضرۃ۔ان اٰوی الیکم لطلب النصرۃ۔لتکونوا انصاری کأھل المدینۃ ومن نصرنی وصدقنی فقد أرضی ربہ وخیرَالْبریۃ۔وان شرالد واب الصّم البکم الذین لا یصغون الی الحق والحکمۃ۔ولا یسمعون برھانًا ولوکان من الحجج البالغۃ۔واذا قیل لھم اٰمنوا بما اتاکم من ربّکم من الحقّ والبیّنۃ۔بعد ایام کثرت الفِرق واختلافھم فیھا وتلاطم بحرالضلالۃ۔قالوا لانعرف ماالحق وانا وجدنا اٰبَاء نا علی عقیدۃ۔واناعلیھا الی یوم المنیّۃ۔وماقلت لھم الاما قال القراٰن۔فما کان جوابھم الاالسب والھذیان۔وان اللّٰہ قد علّمنی ان عیسی ابن مریم قد مات۔ولحق الاموات۔واماالذی کان نازلا من السماء۔فھو ھٰذا القائم بینکم کما اوحی اليّ من حضرۃ الکبریاء۔بقیہ ترجمہ۔پس اس وقت بارگاہ ِایزدی سے میرے دل میں یہ ڈالا گیاکہ مَیں تمہارے ہاں مدد طلب کرنے کے لئے پناہ لوں تا تم اہل مدینہ کی طرح میرے انصار بن جائو۔اور جس نے میری مدد کی اور میری تصدیق کی اس نے اپنے ربّ کو اور محمد رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم کو راضی کر لیا۔اور جانوروں سے بھی بد تر وہ لوگ ہیں جو بہرے اور گونگے ہیں۔اور حق اور حکمت کی طرف کان نہیں دھرتے اور نہ وہ کسی دلیل کو سننا چاہتے ہیں اگر چہ وہ حجج بالغہ ہی سے کیوں نہ ہو۔اور جب انہیں کہا گیاکہ تم اس پر ایمان لائو جو تمہیں اپنے رب سے حق اور واضح دلائل سے دیا گیا ہے بعد ان ایام کے جبکہ بڑی تعداد میں فرقے پیدا ہو گئے اور ان کا باہمی اختلاف بڑھ گیا اور بحرضلالت میں تلاطم برپا ہو گیا۔تو انہوںنے کہا۔ہم نہیں جانتے کہ حق کیا ہے ہم نے تو اپنے آباء و اجداد کو ایک عقیدہ پر پایا ہے اور اس عقیدہ پر تاموت قائم رہیں گے۔انہیں مَیں نے وہی کہا جو قرآن کریم نے کہاہے لیکن ان کا جواب سوائے گالی گلوچ اور بکواس کے کچھ نہ تھا۔اور اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ علم دیا ہے کہ عیسیٰ علیہ السّلام فوت ہو گئے ہیں اور مُردوں سے مل گئے ہیں۔اور وہ شخص جو آسمان سے اُترنے والا تھا وہ یہی ہے جو تمہارے درمیاں کھڑا ہے۔جیسا کہ مجھے خدا کی طرف سے وحی کی گئی ہے۔