مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 185
۲۴۴ الاعلان ایّھا الاخوان من العرب وفارس والشام۔وغیرھا من بلاد الاسلام۔اعلموا رحمکم اللّٰہ انی کتبت ھٰذا الکتاب لکم ملھمًا من ربّی۔واُمرت ان ادعوکم الٰی صراط ھُدیتُ الیہ و اُؤدبکم بأدبی۔وھٰذا بعدما انقطع الامل مِن علماء ھٰذہ الدیار۔وتحقق انھم لا یبالون عقبی الدار۔وانقطعت حرکتھم الی الصدق من تفالجٍ لامن فالجٍ۔وما نفعھم اثر دواء ولاسعی معالج۔ومابقی لِاَجَارِد المعارف فی ارضھم مرتع۔ولا فی اھلھا مطمع۔فعند ذالک القی فی (ترجمہ) اعلان اے عرب، فارس ، شام اور دوسرے ممالک کے مسلمان بھائیو! اللہ تم پر رحم کرے۔تم یہ جان لو کہ مَیںنے تمہارے لئے یہ کتاب اپنے رب سے الہام پا کر لکھی ہے اور مجھے یہ حکم دیا گیاہے کہ مَیں تمہیں اس راستہ کی طرف بلائوں جس کی طرف مجھے راہنمائی کی گئی ہے اور مَیں تمہیں اپنے آداب سکھائوںاور یہ اس بات کے بعد ہوا ہے جبکہ مَیں اس علاقہ کے علماء سے ناامید ہو گیا اور ثابت ہو گیا کہ انہیں آخرت کے گھر کی کوئی پرواہ نہیں اور بناوٹی فالج زدہ بننے کی وجہ سے نہ کہ (حقیقہً ) فالج ہونے کی وجہ سے سچائی کی طرف ان کی حرکت منقطع ہو گئی۔اور ان پر کسی دوا کا اثر نہ ہوا۔اور نہ کسی معالج کی کوشش نے انہیں فائدہ پہنچایا۔اور معارف کے گھوڑوں کے لئے ان کے علاقہ میں کوئی چراگاہ باقی نہ رہی اور نہ اس کے اہل میں کوئی طمع کی جگہ۔