مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 237 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 237

مجموعہ اشتہارات ۲۳۷ جلد دوم طریق کو اختیار کرے یہ طریق نہایت سادہ اور راستی کا فیصلہ ہے۔شاید اس طریق سے ہمارے مخالف مولویوں کو بھی فائدہ پہنچے۔میں نے سچے دل سے یہ لکھا ہے۔مگر یا در ہے کہ ایسی آزمائش کرنے والا خود قادیان میں آوے۔اس کا کرایہ میرے ذمہ ہوگا۔جانبین کی تحریرات چھپ جائیں گی۔اگر خدا نے اس کو ایسے عذاب سے ہلاک نہ کیا جس میں انسان کے ہاتھوں کی آمیزش نہ ہو تو میں کا ذب ٹھیروں گا اور تمام دنیا گواہ رہے کہ اس صورت میں میں اسی سزا کے لائق ٹھہروں گا جو مجرم قتل کو دینی چاہیے۔میں اس جگہ سے دوسرے مقام نہیں جاسکتا، مقابلہ کرنے والے کو آپ آنا چاہیے۔مگر مقابلہ کرنے والا ایسا ایک شخص ہو جو دل کا بہت بہادر اور جوان اور مظبوط ہو۔اب بعد اس کے سخت بے حیائی ہوگی کہ کوئی غائبانہ میرے پر ایسے ناپاک شبہات کرے۔میں نے طریق فیصلہ آگے رکھ دیا ہے۔اگر میں اس کے بعد روگردان ہو جاؤں تو مجھ پر خدا کی لعنت اور اگر کوئی اعتراض کرنے والا بہتانوں سے باز نہ آوے اور اس طریق فیصلہ سے طالب تحقیق نہ ہو تو اس پر لعنت۔اے شتاب کار رلوگو! جیسا کہ تمہارا گمان ہے مجھے کسی قوم سے عداوت نہیں۔ہر یک نوع انسان سے ہمدردی ہے اور جہاں تک میرے بدن میں طاقت ہے اس ہمدردی کے لئے مشغول ہوں۔اور میں جیسا کہ قوموں کا ہمدرد ہوں ایسا ہی گورنمنٹ انگریزی کا شکر گذار اور سچے دل سے اس کا خیر خواہ ہوں اور مفسدہ پردازیوں سے بدل بیزار ہوں۔ایک اور نکتہ یادر کھنے کے لائق ہے کہ پنڈت لیکھرام کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی تھی اس کے وقوع سے سترہ برس پہلے براہین احمدیہ میں اس پیشگوئی کی خبر دی گئی ہے جیسا کہ براہین احمدیہ کے صفحہ نمبر ۲۶ میں یہ الہام۔لَنْ تَرْضَى عَنْكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَى۔وَخَرَ قُوا لَهُ بَنِينَ وَبَنَاتٍ بِغَيْرِ عِلْمٍ۔قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ۔اللهُ الصَّمَدُ۔لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ۔وَيَمْكُرُونَ وَيَمُكُرُ الله وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ۔اَلْفِتْنَهُ هُنَا۔فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُوا الْعَزْمِ۔قُلْ لے حاشیہ۔براہین احمدیہ میں تین فتنوں کا ذکر ہے۔اول بڑا فتنہ عیسائی پادریوں کا۔جنہوں نے مکاری سے تمام جہان میں شور مچادیا کہ آتھم کی پیشگوئی جھوٹی نکلی اور یہودی صفت مولویوں اور ان کے ہم مشروب مسلمانوں کو ساتھ ملالیا۔دیکھو صفحہ ۲۴۱