مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 27 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 27

نارائن اگنی ہوتری کو لکھا تھا اس لیے یہاں درج کر دیا ہے۔(مؤلف) سے توڑنا یا بحال رکھنا ہو گا۔دوسرے یہ مناسب ہے کہ اس مضمون کو رسالہ میں متفرق طور پر درج نہ کیا جائے کہ اس میں منصف کو دوسرے نمبروں کا مدت دراز تک انتظار کرنا پڑتا ہے بلکہ مناسب ہے کہ یہ سارا مضمون ایک ہی دفعہ برادر ہند میں درج ہو یعنی تین تحریریں ہماری طرف سے اور تین ہی آپ کی طرف سے ہوں اور ان پر دونوں منصفوں کی مفصّل رائے درج ہو اور اگر آپ کی نظر میں اب کی دفعہ منصفوں کی رائے درج کرنا کچھ دقت طلب ہو تو پھر اس صورت میں یہ بہتر ہے کہ جب میں بفضلہ تعالیٰ امرتسر سے واپس آ کر تحریر ثالث آپ کے پاس بھیج دوں تو آپ بھی اس پر کچھ مختصر تحریر کر کے تینوں تحریریں یک دفعہ چھاپ دیں اور ان تحریروں کے اخیر میں یہ بھی لکھا جائے کہ فلاں فلاں منصف صاحب اس پر اپنا اپنا مو جہ رائے تحریر فرماویں اور پھر دو جلدیں اس رسالہ کی منصفوں کی خدمت میں مفت بھیجی جائیں۔آئندہ جیسے آپ کی مرضی ہو اس سے اطلاع بخشیں اور جلد اطلاع بخشیں۔اور مَیں نے چلتے چلتے جلدی سے یہ خط لکھ ڈالا ہے کمی بیشی الفاظ سے معاف فرمائیں۔راقم آپ کا نیاز مند غلام احمد عفی عنہ۔۱۷؍ جون ۱۸۷۹ء (منقول از حضرت اقدس کی پُرانی تحریریں صفحہ ۲۵، ۲۶ مطبوعہ ۳۰؍ مئی ۱۸۹۹ء مرتبہ ایڈیٹر الحکم) (روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳۲، ۳۳)