مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 28
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ اشتہار تصنیف کتاب براہینِ احمدیّہ بجہت اطلاع جمیع عاشقان صدق و انتظام سرمایۂ طبع کتاب ایک کتاب جامع دلائل معقولہ دربارہ اثبات حقانیت قرآن شریف و صدق نبوت حضرت محمدمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جس میں ثبوت کامل منجانب کلام اللہ ہونے قرآن شریف اورسچا ہونے حضرت خاتم الانبیاء کا اس قطعی فیصلہ سے دیا گیا ہے کہ ساتھ اس کتاب کے ایک اشتہار بھی بوعدہ انعام دس ہزار روپیہ کے اس مراد سے منسلک ہے کہ اگر کوئی صاحب جو حقانیت اور افضلیت فرقان شریف سے منکر ہے، براہین مندرجہ اس کتاب کو توڑ دے یا اپنی الہامی کتاب میں اسی قدر دلائل یا نصف اس سے یا ثُلث اس سے یا رُبَع اس سے یا خُمس اس سے ثابت کر کے دکھلا دے جس کو تین منصف مقبولہ فریقین تسلیم کر لیں تو مشتہر اس کو بلا عذر اپنی جائداد قیمتی دس ہزار روپیہ پر قبض و دخل دے دے گا۔بوجہ منکرانہ اصرار پنڈت دیانند صاحب اور ان کے بعض سیکرٹریوں کی تصنیف ہوئی ہے اور نام اس کتاب کا مندرجہ حاشیہ بَرَاہِیْن الاَحمدیہ عَلٰی حقّانیّت کِتاب اللّٰہِ الفُرقان و النَّبوۃ المحمّدِیّہ