مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 24
لالہ جیون داس سیکرٹری آریہ سماج لاہور کا اعلان آج مَیں نے اتفاقاً آپ کے اخبار مطبوعہ ۹؍ فروری کے ابتدائی صفحہ میں ایک اشتہار ۱؎ منجانب مرزا غلام احمد رئیس قادیان دیکھا۔لہٰذا اس کی نسبت چند سطور ارسال خدمت ہیں امید کہ درج اخبار فرما کر مشکور فرمائیے گا۔راقم اشتہار نے لکھا ہے کہ جو صاحب منجملہ توابع سوامی دیانند سرسوتی صاحب سوال ہذا کا جواب دے کر ثابت کرے کہ روح بے انت ہیں اور پرمیشور کو ان کی تعداد معلوم نہیں تو میں اس کو مبلغ پانچ سو روپیہ بطور انعام کے دوں گا۔اس سے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ لفظ توابع سے صاحب راقم کا کیا مطلب ہے اگر آریہ سمارج والوں سے مراد ہے تو معلوم رہے کہ وے لوگ سوامی دیانند کے توابعین سے نہیں ہیں یعنی وے عام طور پر پابند خیالات سوامی دیانند کے نہیں۔ہاں ان کے خیالات میں سے جو بات جس کو معقول معلوم ہوتی ہے وہ اس کو مانتا ہے۔اور یہ امر کچھ آریہ سماج والوں سے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ ہر کوئی امر معقول کو پسند کرتا ہے۔اب رہی یہ بات کہ روح بے انت ہیں اور پرمیشور کو ان کی تعداد معلوم نہیں، آریہ سماج اس کو مانتی ہے یا نہیں۔تو معلوم ہو کہ یہ مسئلہ آریہ سماج کے اصولوں میں داخل نہیں ہے۔اگر کوئی ممبر سماج کا اس کا دعویدار ہو تو اس سے سوال کرنا چاہیے اور اسی کو ۱؎ یہ اشتہار مورخہ ۹؍ فروری ۱۸۷۸ء باوجود تلاش کے نہیں ملا۔اس لیے سکرٹری آریہ سماج لاہور کا اعلان درج کر دیا ہے کیونکہ اس میں اس اشتہار کا خلاصہ مضمون موجود ہے۔اسی اشتہار کا نوٹ صفحہ ۱۰ پر لکھا گیا ہے۔(مرتب)