مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 360
نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ السَّلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ و برکاتُہٗ بعد ہذا بخدمت جمیع احباب مخلصین التماس ہے کہ ۲۷؍ دسمبر ۱۸۹۲ء کو مقام قادیان میں اِس عاجز کے محبوں اور مخلصوں کا ایک جلسہ منعقد ہو گا۔اس جلسہ کے اغراض میں سے بڑی غرض تو یہ ہے کہ تاہر ایک مخلص کو بالمواجہ دینی فائدہ اُٹھانے کا موقع ملے اور ان کے معلومات وسیع ہوں اور خدا تعالیٰ کے فضل و توفیق سے ان کی معرفت ترقی پذیر ہو۔پھر اس کے ضمن میں یہ بھی فوائد ہیں کہ اس ملاقات سے تمام بھائیوں کا تعارف بڑھے گا اور اس جماعت کے تعلقات اخوت استحکام پذیر ہوں گے۔ماسوا اس کے اس جلسہ میں یہ بھی ضروریات میں سے ہے کہ یورپ اور امریکہ کی دینی ہمدردی کے لیے تدابیر حسنہ پیش کی جائیں۔کیونکہ اب یہ ثابت شدہ امر ہے کہ یورپ اور امریکہ کے سعید لوگ اسلام کے قبول کرنے کے لیے طیار ہو رہے ہیں اور اسلام کے تفرقہ مذاہب سے بہت لرزاں اور ہراساں ہیں۔چنانچہ انہیں دنوں میں ایک انگریز کی میرے نام چھٹی آئی جس میں لکھا تھا کہ آپ تمام جانداروں پر رحم رکھتے ہیں۔اور ہم بھی انسان ہیں اور مستحق رحم۔کیونکہ دین اسلام قبول کر چکے اور اسلام کی سچی اور صحیح تعلیم سے اب تک بے خبر ہیں۔سو بھائیو یقینا سمجھو کہ یہ ہمارے لیے ہی جماعت