مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 358
مولوی غلام قادر فصیح صاحب سیالکوٹ (دوروپے) ۱۵ میاں محمد علی صاحب لاہور معرفت بابو نبی بخش صاحب کلرک دفتر ایگزیمینر ریلوے (چار آنے) ۱۶ میاں مظفر دین صاحب لاہور معرفت ؍؍ ؍؍ (چار آنے) ۱۷ میاں عبد الرحمن صاحب لاہور ؍؍ ؍؍ (چار آنے) ۱۸ حافظ فضل احمد صاحب لاہور ؍؍ ؍؍ (چار آنے) ۱۹ منشی مولا بخش صاحب لاہور ؍؍ ؍؍ (چار آنے) ۲۰ بابو نبی بخش کلرک دفتر ایگزیمنر صاحب ریلوے (آٹھ آنے) ۲۱ سید امیرعلی شاہ صاحب سارجنٹ۔ضلع سیالکوٹ (ایک روپیہ) ۲۲ سید خصلت علی شاہ صاحب ڈپٹی انسپکٹر کڑیانوالہ۔گجرات ایک روپیہ ان تمام حضرات کی خدمت میں مکرر عرض ہے کہ اگر کوئی مجبوری بشریت یا کوئی پریشانی مانع نہ ہو توضرور اس اشتہار کے پہنچنے کے ساتھ ہی دو ماہہ چندہ یعنی بابت اگست و ستمبر ۹۲ء حضرت مولوی سیّدمحمداحسن صاحب کی خدمت میں بلاتوقف ارسال فرما ویں۔پتہ وہی بھوپال محلہ چوبدار پورہ، لیکن جو حضرات کسی پریشانی یا تبدل حال کی وجہ سے بالفعل مجبور ہوں وہ اس عرضداشت سے مستثنیٰ ہیں۔اطلاع و خوشخبری کتاب آئینہ کمالاتِ اسلام پانچ جزو تک چھپ چکی ہے۔لیکن پہلے جو ارادہ کیا گیا تھا اس سے کتاب کی ضخانت بڑھ گئی ہے۔شاید دو چند یا اس سے بھی زیادہ ہو جائے۔اس لیے مناسب معلوم ہوا کہ کتاب کے دو حصّے کئے جائیں۔ہریک حصہ قیمت مناسب کے ساتھ شائع ہو گا اور شاید ایک ماہ تک پہلا حصہ شائع ہو جائے۔راقم خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور