مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 357 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 357

اگست اور ستمبر ۱۸۹۲ء بلا توقف مولوی صاحب کی خدمت میں بھیج دیں۔اور آئندہ ماہ بماہ یا دو ماہ کے بعد یاغایت تین ماہ کے بعد جس طرز سے سہولیّت دیکھیں براہ راست اپنا اپنا چندہ مولوی صاحب ممدوح کی خدمت میں ارسال فرما دیا کریں۔اور میری معرفت چندہ بھیجنا کچھ ضرورت نہیں بلکہ اس میں حرج متصور ہے۔چاہیے کہ براہِ راست بھوپال دار الریاست میں چوبدار پورہ کے محلہ میں چندہ بھیج دیا کریں۔اور اب تک جن جن صاحبوں نے حضرت مولوی سیّد محمد احسن صاحب کے لیے چندہ دینا تجویز کیا ہے۔ان کے نام نامی معہ تعداد چندہ ذیل میں لکھے جاتے ہیں۔۱ منشی ہاشم علی صاحب پٹواری برنالہ علاقہ ریاست پٹیالہ (چار آنہ) ۲ شہزادہ عبد المجید صاحب لُدھیانہ کھڈ محلہ (دو آنہ) ۳ منشی رستم علی صاحب ڈپٹی انسپکٹر ریلوے (دوروپیہ) ۴ منشی فیاض علی صاحب دارلریاست کپور تھلہ (چار آنہ ) ۵ منشی عبد الرحمن صاحب کپور تھلہ (چار آنہ) ۶ شیخ رحمت اللہ صاحب گجرات پنجاب (ایک روپیہ) ۷ دولت خان ملازم مقام کا لکا اسٹیشن کا لکا (چار آنہ ) ۸ مفتی محمد صادق مدرس جموں متوطن بھیرہ (چار آنہ) ۹ حکیم فضل الدین صاحب بھیروی (دوروپیہ) ۱۰ بابو محمد صاحب ہیڈ کلرک انبالہ چھائونی (ایک روپیہ) ۱۱ خلیفہ نور دین صاحب تا جر کتب۔جموں (ایک روپیہ ) ۱۲ حضرت مولوی حکیم نورالدّین صاحب (پانچ روپیہ ) ۱۳ سید حمید شاہ صاحب زبانی حضرت حکیم نورالدین صاحب (آٹھ آنہ)