مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 180 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 180

اس میں تاریخ اور مدت کا کچھ ذکر نہ تھا۔اور اس میں شرائط کی تصریح کی گئی۔اور وہ ابھی اجمالی حالت میں تھی۔سمجھدار آدمی کے لیے یہ کافی ہے کہ پہلی پیشگوئی اس زمانہ کی ہے کہ جبکہ ہنوز وہ لڑکی نابالغ تھی اور جبکہ یہ پیشگوئی بھی اسی شخص کی نسبت ہے جس کی نسبت اب سے پانچ برس پہلے کی گئی تھی یعنی اس زمانہ میں جبکہ اس کی یہ لڑکی آٹھ یا نو برس کی تھی تو اس پر نفسانی افترا کا گمان کرنا اگر حماقت نہیں تو اَور کیا ہے۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپورہ پنجاب۔۱۰؍ جولائی ۱۸۸۸ء (اشتہار کے آٹھ صفحوں پر ہے) (مطبوعہ ریاض ہند امرت سر) (آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۲۸۱ تا ۲۸۸)