مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 181
تتِمّہ اشتہار دہم۱۰ جولائی ۱۸۸۸ء (۱) اشتہار مندرجہ عنوان کے صفحہ ۶ میں جو یہ الہام درج ہے فَسَیَکْفِیْکَھُمُ اللّٰہُ اس کی تفصیل مکرر توجہ سے یہ کھلی ہے کہ خدا تعالیٰ ہمارے کنبے اور قوم میں سے ایسے تمام لوگوں پر کہ جو اپنی بے دینی اور بدعتوں کی حمایت کی و جہ سے پیشگوئی کے مزاحم ہونا چاہیں گے اپنے قہری نشان نازل کرے گا اور اُن سے لڑے گا اور انہیں انواع اقسام کے عذابوں میں مبتلا کر دے گا۔اور وہ مصیبتیں اُ ن پر اُتارے گا جن کی ہنوز انہیں خبر نہیں۔ان میں سے ایک بھی ایسا نہیں ہو گا کہ جو اس عقوبت سے خالی رہے کیونکہ انہوں نے نہ کسی اور و جہ سے بلکہ بے دینی کی راہ سے مقابلہ کیا۔(۲) ایک عرصہ سے یہ لوگ میرے کُنبے سے اور میرے اقارب ہیں کیا مرد اور کیا عورت مجھے میرے الہامی دعاوی میں مکّار اور دکاندار خیال کرتے ہیں اور بعض نشانوں کو دیکھ کر بھی قائل نہیں ہوتے۱؎ اور ان کا اپنا حال یہ ہے کہ دین اسلام کی ایک ذرّہ محبت اُن میں باقی نہیں رہی۔اور قرآنی ۱؎ حاشیہ۔مرزا نظام الدین جو کنبے کے لوگوں سے نمبر اوّل کا مخالف ہے ۵؍ اگست ۱۸۸۵ء کو اس کی نسبت صاف پیشینگوئی کی گئی تھی کہ ۳۱ ماہ تک اُن کے اہل و عیال میں سے کوئی شخص بقضائے الٰہی فوت ہوجائے گا۔یہ پیشگوئی عام طور پر شائع ہو گئی تھی یہاں تک کہ بعض قادیان کے آریوں کے اس پر دستخط بھی ہو گئے تھے لیکن جب یہ