مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 164
ضمیمہ اخبار ریاض ہند امرتسر نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ اعلان ۱؎ ۱۸؍ مئی ۸۸ء روز جمعہ میں ایک صاحب فتح مسیح نام عیسائی واعظ نے بمقام بٹالہ اس عاجز کے مکان نشست گاہ پر آ کر عام جلسہ میں جس میںپچاس سے کچھ زیادہ آدمی مسلمان اور ہندو بھی تھے مجھ سے مخاطب ہو کر یہ دعویٰ کیاکہ جیسے آپ اس بات کی مدعی ہیں کہ میری اکثر دعائیں جناب الٰہی میں بپایۂ قبولیت پہنچ کر ان کی قبولیت سے پیش از وقوع مجھ کو اللہ جَلَّ شَاْنُہٗ بذریعہ اپنے الہام خاص کے اطلاع دے دیتا ہے اور غیب کی باتوں پر مجھے مطلع کر تا ہے یہی مرتبہ ملہم ہونے کا مجھ کو بھی حاصل ہے اور خدائے تعالیٰ مجھ سے بھی ہمکلام ہو کر اور میری دعائیں قبول کر کے پیش از ظہور مجھ کو اطلاع دے دیتا ہے۔اس لیے میں آپ سے آپ کی پیشگوئیوں میں مقابلہ کرنا چاہتا ہوں۔جس قدر اور جس طور کی پیشگوئیاں عام جلسہ میں آپ تحریر کر کے پیش کریں گے۔اسی قسم کی پیشگوئیاں اپنی طرف سے میں بھی پیش کروں گا اورفریقین کی پیشگوئیاں اخبار نور افشاں میں چھپوا دوں گا۔چنانچہ میاں فتح مسیح نے یہ دعویٰ کر کے بالمقابل پیشگوئیوں کے پیش کرنے کے لیے ۲۱؍ مئی ۸۸ء روز دو شنبہ د ن مقرر کیا اور وعدہ کیا کہ تاریخ اور روز مقررہ پر ضرور حاضر ہو کر بمقابل تمہارے یعنی ۱؎ یہ اعلان ضمیمہ اخبار ریاض ہند مطبوعہ ۲۱ مئی ۱۸۸۸ء کے صفحہ۱۵، ۱۶ پر ہے۔(مرتب)