مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 163 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 163

ان بھلے مانسوں سے دریافت تو کریں کہ ہمارا یہ بیان سچ ہے یا نہیں؟ اور اگر سچ ہے تو پھر اسلام کی سچائی اور برکت سے انکار کرنا ہٹ دھرمی میں داخل ہے یا یہ بھی وید کی ہدایت کے رو سے دھرم کی ہی بات ہے۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی المعــــــــــــــــــــــــــــلن خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور۔۲۰؍ مارچ ۱۸۸۸ء (مطبوعہ ریاض ہند امرتسر پنجاب)( یہ اشتہار تقطیع کلاں کے ایک صفحہ پر ہے) (تبلیغ رسالت جلد ۱ صفحہ ۱۰۱ تا ۱۰۳)