مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 102 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 102

پیشگی روپیہ نہیں لے سکتے۔اور اگر آپ آسمانی نشان کے مشاہدہ کے لیے نہیں آنا چاہتے۔صرف مباحثہ کے لیے آنا چاہتے ہیں تو اس امر کے لیے میری خصوصیت نہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے اس اُمتِّ محمدیہ میں علماء اور فضلاء اَور بہت ہیں جو آپ سے مباحثہ کرنے کو طیار ہیں۔میں جس امرمیں مامور ہو چکا ہوں اس سے زیادہ نہیں کر سکتا اور اگر مباحثہ بھی مجھ سے منظور ہے تو آپ میری کتاب کا جواب دیں۔یہ مباحثہ کی صورت عمدہ ہے۔اس میں معاوضہ بھی زیادہ ہے اور بجائے چوبیس سو کے دس ہزار روپیہ۔۳۰؍ مئی ۱۸۸۵ء (مطبوعہ صدیقی پریس لاہور) (منقول از اخبار الحکم جلد ۵ نمبر ۳۴مورخہ ۱۷؍ ستمبر ۱۹۰۱ء صفحہ ۱۳، ۱۴ بحوالہ تبلیغ رسالت جلد ۱ صفحہ تا)