ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 504 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 504

ہے۔اس لئے ایمان سچے عقائد اور اقرار زبان اور پاک اعمال کے مجموعہ کا نام ہوا۔پھر ایمان ایک آرام دل ہے (اورخدا کا فضل ہے کہ مجھے بھی حاصل ہے۔نور الدین) جو مقربین کو حاصل ہوتا ہے۔اس کے مقابل میں نفاق ہوتا ہے جبکہ تصدیق نہ رہے اور جب اعمال صالحہ فوت ہوجاویں تو پھر فاسق ہوجاتا ہے۔یہ حالتیں غلبۃ السیف یا حجاب رسم عادت سے پیدا ہوتی ہیں اور یا محبت الدینا اور بال بچے کے فکر سے جب کہ انسان اس میں منہمک ہوجاوے اور کبھی کبھی سختیاں دیکھتا ہے۔غرض ایمان کے لئے یہ تین چیزیں ضروری ہیں۔معرفت قلب، اقرار لسان اور اعمال جوارح اور ان میں سے تسکین قلب اور احکام دنیا کی تربیت جیسے اخوۃ مع المؤمنین اور انصرام امور دنیا اور اعمال صالحہ اور اخلاق فاضلہ پیدا ہوتے ہیں۔ایمان کی تفصیل ایمان کی تعریف کے بعد میں اس کی کسی قدر تصریح کرتا ہوں۔اللہu تعالیٰ پر ایمان ، فرشتوvںپر ، اللہ تعالیٰ کی کتابوwں پر ، اللہ تعالیٰ کے نبیوxں پر ، تقدyیر اور حشرz نشر ، جنت {و نار حق ہیں۔اللہ uتعالیٰ کے متعلق یہ کہ وہ لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْئٌ ہے اور اس کے ماسوا اس کی مخلوق ہے۔وہ اپنی ذات ، اسماء، افعال اور محامد میں لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْئٌہے۔پھر حجۃv اللہ ، الحبw للہ، البغضx للہ اور آنحضرyت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت، اخلاzص ، توبہ {۔پھر خوuف و رvجاء (اللہ ہی سے ڈرنا۔اللہ ہی سے امیدوار ہونا) نا امید نہ ہونا، شکر ، وفا ، صبر ، تواضع۔پھر شفقت ، رضا بالقضاء ، توکّلw ، دل میں کھوxٹ نہ ہو، غضب yنہ کرنا، دغاz اور کپٹ نہ ہو، حب {الدنیا نہ ہو۔مندرجہ بالا امور قلب سے تعلق رکھتے ہیں۔ان کے مقابل بذریعہ اظہار لسان ایمان کی تفصیل یوں ہے۔زبانu سے لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ کا اقرار ، قرآنv مجید کی تلاوت و تحصیلw علم،