ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 409
خط بطرف شیخ عبد الرحـمن صاحب و سید ولی اللہ شاہ صاحب بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ امّا بعد اوّل استخارہ، استخارہ، استخارہ آپ ولی اللہ میاں صاحب سب کرو۔دوم۔صَلٰوۃُ الْحَاجَّۃ حسب آداب حدیث پڑھو۔سوم۔علوم کی قیمت اور ان کی ترتیب، ضرورت، اہمیت کا عظیم الشان مشورہ پہلے یہاں کرو۔پھر جہاں جہاں موقع لگے۔چہارم۔ابو سعید عربی اور اس بزرگ سے جس کی میاں صاحب سے خط و کتابت ہے ملاقات کر کے بھی یہی سوال پیش ہو۔پنجم۔اعلیٰ ضروری اہم بڑی قیمت والا اپنی دلچسپی کے مطابق اور کس طریق سے علم پڑھا جاوے۔پھر اس کے بعد کتابوں کا انتخاب ہو اور عمدہ سی کتابیں مہیا کی جاویں قدیم اور جدید۔ششم۔جہاں تک ممکن ہو عمدہ سے عمدہ، مفید ،جلد منزل مقصود کو پہنچانے والی ہوں۔ہفتم۔قرآن مجید منتخب شدہ کتاب ہے وَلَا کِتَابَ اَعْلٰی وَاَعَمُّ نَفْعًا وَ کِفَایَۃً وَ ھَدَایَۃً وَ نُوْرًا وَ رَحْمَۃً وَ شَفَاعَۃً وَ ھٰذَا۔۔۔۔عَلٰی بَصِیْرَۃٍ مِّنِّیْ وَ مِمَّنْ تَبِعَنِیْ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔اور اس کا علم تقویٰ ،تدبر، دعا سے حاصل ہوتا ہے۔ہر ایک آیت اس کی مصدق دوسری آیت ہی ہوتی ہے۔ہشتم۔مؤطا محمد و یحیٰ للامام مالک و مسلم وَالْاَ نْفَعُ الْاَرْفَعُ وَلَا۔۔۔۔کِتَابَ بَعْدَ کِتَابِ اللّٰہِ الْجَامِعِ الصَّحِیْحِ الْبُخَارِیْ۔مؤطا معہ قول محمد طبع ہند نُوَوِیْ عَلَی الْمُسْلِمِ نظر سے گزرے تو استذکار تمہید پر ضرور توجہ رکھیں۔