ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 388
میںلاوے۔میں سب کا خیر خواہ تھا وہ بھی خیر خواہ رہے۔قرآن و حدیث کا درس جاری رہے۔والسلام نورالدین ۴؍ مارچ ۱۹۱۴ء بعد ازا علان (الحکم جلد ۱۸نمبر۲ مورخہ ۷؍مارچ ۱۹۱۴ء صفحہ ۵) تبدیل مکان ۲۷؍ فروری ۱۹۱۴ء کو حضرت امیر المؤمنین تبدیل آب و ہوا کی غرض سے دارالسلام کوٹھی نواب صاحب میں تشریف لے گئے۔راستہ میں بورڈنگ ہاؤس کے پاس طلباء نے آپ کا استقبال کیا اور عرض کیا۔اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا اَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْن۔اس پر آپ نے وہاں ڈولی کو ٹھہرایا اور ان کے لئے باچشم نم دعا فرمائی کہ خدایا ان بچوں کو نیک اور متقی بنا اور دین و دنیا میں کامیاب کر اور بدکاریوں سے بچا۔طلباء مدرسہ کو وعظ کی ہدایت آپ نے مولوی محمد علی صاحب کو بلایا۔وہ پاس نہ تھے۔اطلاع ہونے پر مسجد نور کے قریب آکر ملے تو دارالسلام پہنچ کر ارشاد فرمانے کے لئے کہا۔وہاں پہنچ کر انہیں لڑکوں کو وعظ کرنے کے لئے فرمایا اور کہا۔مجھے تو وہ (اللہ تعالیٰ) بہت ہی پیارا ہے۔دو کام بتائے ہیں تواضع اور خاکساری۔اس کی بچوں کو تاکید کردو اور ان کو وعظ کرو کہ بدکاریوں سے بچیں۔فرمایا۔یہ کام ابھی کرنا ہے