ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 292 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 292

ایسوں کو عیسیٰ نہ ملے گا ایک شخص کا خط حضرت کی خدمت میں پیش ہوا جس میں لکھا ہے کہ میں نے حضرت عیسیٰ کو خواب میں دیکھا ہے وہ کہتے ہیں کہ میں اتروں گا۔فرمایا۔اس کو لکھ دو کہ یہ ہماری بات یاد رکھو کہ تم اور تمہارے تمام ہم خیال حضرت عیسیٰ کی ملاقات کے خواہش مند مر جائیں گے اور مرتے رہیں گے اور وہ کبھی حضرت عیسیٰ کو نہ ملیں گے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام یقینا فوت ہوچکے ہیں۔(البدر جلد۱۳ نمبر۴مؤرخہ ۲۷؍ مارچ ۱۹۱۳ء صفحہ۱) کتاب ’’ چشمہ زندگی ‘‘ کی نسبت رائے جناب حضرت خلیفۃ المسیح مولوی حکیم نور الدین صاحب تحریر فرماتے ہیں۔جناب کی تصنیف چشمہ زندگی کو جس وقت ڈاک میں آئی دلچسپی سے پڑھا۔یہ کتاب مجھے اپنے مضمون میں پسند آئی ہے۔آپ کی محنت بہت ہی قابل قدر ہے۔مجھے بڑی خوشی ہوگی اگر ملک اس کتاب کی قدر کرے۔نورالدین از قادیان (البدر جلد۱۳ نمبر۴مورخہ ۲۷؍ مارچ ۱۹۱۳ء صفحہ۱۶) کتاب ’’نیر اسلام ‘‘کی نسبت رائے کتاب نیر اسلام میں واقف کار مصنف نے بائبل کی پیشگوئیوں کو جو بانی ٔاسلام علیہ الصلوٰۃ والسلام کی صداقت کو ظاہر کرتی ہیں بہت عمدگی سے واضح کیا ہے۔کچھ اپنا اور اپنی مرحومہ بی بی کے ترک دین عیسوی و قبولیت اسلام کا حال بھی دلچسپ الفاظ میں بیان کیا ہے اور عیسائیت کے ردّ میں مختلف مفید باتوں کو نئے طرز میں ادا کیا ہے جس کا پڑھنا انشاء اللہ تعالیٰ مفید ہوگا۔احباب اس کو خرید کریں اس میں شیخ رحیم بخش صاحب نومسلم کی امداد بھی ہے۔قیمت کتاب  فی نسخہ ہے۔نورالدین ۲۲؍ مارچ ۱۹۱۳ء (البدر جلد۱۳ نمبر۵مؤرخہ ۳؍ اپریل ۱۹۱۳ء صفحہ۱) روحانی ترقی حضرت خلیفۃ المسیح نے فرمایا۔قادیان میں رہ کر جس قدر روحانی ترقی انسان دو ماہ میں کرسکتا ہے باہر والے اتنی عمر بھر میں نہیں