ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 293 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 293

کرسکتے۔اس موقع سے فائدہ اٹھاؤ اور اپنے اوقات کو ضائع نہ کرو۔جڑھ کو پانی دو ایک صاحب نے داڑھی رکھنے کے متعلق ایک مضمون لکھ کر حضرت کی خدمت میں پیش کیا۔فرمایا۔آپ تو پتوں کو پانی دیتے ہو جڑھ کو پانی دینا چاہئے۔فرمایا۔آج کل مسلمانوں میں بڑا مرض یہ ہے کہ اپنے نفس پر حکومت نہیں کرتے۔جو شخص اپنے نفس پر حکومت نہیں کرسکتا اسے دوسروںپر حکومت کس طرح دی جاوے۔(ماخوذ از کلام امیر۔البدر جلد۱۳ نمبر۵مؤرخہ ۳؍اپریل ۱۹۱۳ء صفحہ۴) ۲۴؍ فروری ۱۹۱۳ء قرآن شریف عمل کے واسطے نازل ہوا ہے فرمایا۔قرآن شریف عمل کرنے کے لئے ہے۔قرآن شریف عمل کرنے کے لئیہے۔قرآن شریف عمل کرنے کے لئے ہے۔(باربار درد بھری آواز سے تاکیداً اس کلمہ کو دہرایا۔ایڈیٹر) ہندؤوں میں منتروں کی کتابیں ہوتی ہیں کہ صرف ایک منتر کے پڑھنے سے وہ کہتے ہیں کہ یہ اثر ہوتا ہے۔اب مسلمانوں نے افسوس صدہا کتابیں اس طرح کی بنالیں۔جب سے مسلمان وہندو اس خبط میں پڑے ہیں سب کچھ کھو بیٹھے مگر یاد رکھ کہ قرآن شریف کوئی منتر کی کتاب نہیں۔یہ اس واسطے نازل ہوا کہ اس پر عمل کیا جائے۔نوٹ بکیں بناؤ اور یادداشتیں لکھو کہ کن کن باتوں پر عمل کرنا قرآن شریف سکھاتا ہے اور کہاں تک تم ان پر عامل ہوچکے ہو۔میں تو بچپن سے یادداشتیں لکھنے کا عادی ہوں، بیسیوں قرآن شریف ہیں جن پر میں اپنی یادداشتیں لکھ چکا ہوں۔عزیزان و دوستان ( البروج : ۱۲) کے ساتھ دیکھو لگا ہوا ہے۔سوچو صرف احمدی نام رکھانے سے نجات غلط خیال ہے۔قوال نہ بنو فعال بنو۔مسلمانوں میں شیعہ خصوصیت سے مومن کہلاتے ہیں مگر عملاً قرآن سے بُعد میں ہیں۔امام حسین علیہ السلام کی قبر بنا کر اس کی پوجا کرتے