ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 287 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 287

ہے اور شام مسیحیوں سے پر ہے اور قسطنطنیہ کی حالت مذبوحی ہے۔وَ عِنْدَاللّٰہِ عَاقِبَۃُ الْاُمُوْر۔وَھُوَ یَرِ ُث الْاَرْضَ وَ مَنْ عَلَیْھَا وَ ھُوَ یُوْرِ ُث مَنْ یَّشَآئُ۔آپ کالج میں داخل ہوں اور لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ کی تعلیم اور محمد رسول اللہ اور کلمات اذان کی تعلیم دیں۔حضرت مرزا کوئی انگریزی داں نہ تھے مگر بہت انگریزی داں آپ کی بیعت میں داخل ہوئے۔قادر الکلامی نعمت ہے فضل ہے مگر اثر ڈالنا اس کو مفید کرنا اللہ تعالیٰ ہی کا کام ہے۔والسلام نورالدین عمر خیام حافظ نے کون سی جماعت بنالی یہ چند روزہ جوش قابل قدر نہیں۔تمام جہاں ایک تعلیم کا پابند نہیں ہوسکتا اور نہ ہوگا۔مختلف طبائع اورفوری جوش میں کچھ کرلیتے ہیں پھر اور خیال میں غرق ہوجاتے ہیں۔آپ انبیاء کی طرز پر چلو اس میں برکت ہوگی۔تصوف لسانی اور قولی بات کا نام نہیں وہ ایک فعلی امر ہے۔مثنوی کی شرح بھیجتا ہوں، مثنوی میں ایک باب باندھا ہے جس کی یہ سرخی ہے اس پر غور کرو اور خوب غور کرو آپ کو واضح ہوجائے گا مثنوی تصوف کی کتاب نہیں علم کلام کی کتاب ہے۔مخالفین کتاب وسنّت کے ساتھ مباحثہ ہے۔مسیح اللہ یا ابن اللہ اور کفارہ دو مسئلہ ہیں جن پر ہم کو مسیحی لوگوں سے مباحثہ ہے اور بس۔خط نمبر۳ عزیز ! حَفِظَکَ اللّٰہُ وَسَلَّمْ السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہٗ فرحت نامہ پہنچا۔جَزَاکَ اللّٰہُ احْسَنَ الْجَزَائِ۔لندن ایسا شہر نہیں کہ وہاں کا مذہب اسلام کے مذہب سے مقابلہ کرے۔ہاں وہاں شراب اور نوجوان عورتیں زبردست نوجوانوں پر خطرناک حملہ کرسکتی ہیں۔وَلَا عِصْمَۃَ اِلَّا لِمَنْ عَصِمَہُ اللّٰہُ اور جس طرح مذہب اور قویٰ پر حملہ کرتی ہیں اسی طرح مال پر بھی حملہ ہوتا ہے۔