ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 252
کرتے ہیں۔اکثر افسروں کو بھی ہمارے برخلاف کردیتے ہیں۔ہم بہت تنگ ہیں چاہتے ہیں کہ ملازمت چھوڑ دیں۔فرمایا۔نوکری نہ چھوڑو۔بنے روزگار کو چھوڑنا اچھا نہیں۔اپنی حالت کو نیک بناؤ اور دعا کرتے رہو اور کارخانہ قدرت کے کرشمے دیکھو۔انجمن کا کورم ایک شخص کا خط آیا کہ ہم یہاں اکیلے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انجمن بنائیں۔فرمایا۔اپنے آپ کو اکیلا نہ رکھو۔دعا کرو اور کوشش کرو خدا تعالیٰ تمہارے ساتھی بنادے گا۔مومن اکیلا نہیں رہتا جب چار پانچ آدمی مل جاؤ تو انجمن بنالو۔ُمردوں سے ملاقات کسی شخص کے سوال پر فرمایا کہ جو لوگ صاحب نسبت ہوتے ہیں وہ لوگ توجہ کرتے ہیں اور باتیں بھی قبر والوں سے کر لیتے ہیں۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود مرزا غلام احمد علیہ الصلوٰۃ والسلام خواجہ قطب کی قبر پر ٹھہرے رہے۔میں نے سوال کیا کہ حضور! آپ کی ملاقات بھی ہوئی ہے یا نہیں۔تب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ نہیں۔میں نے پھر پوچھا کہ اگر آپ ان کو ملنا چاہیں تو کیا مل سکتے ہیں؟اس پر حضرت مسیح موعودؑ نے فرمایا کہ اگر یہاں میں کچھ دیر اکیلا بیٹھوں تو کچھ دیر کے بعد ملاقات ہوسکتی ہے۔کیونکہ معلوم نہیں یہ لوگ کس عالم میں ہیں اس لیے بہت توجہ کرتے کرتے ان کی ملاقات ہوجائے گی۔فرمایا۔صاحب نسبت جو لوگ ہوتے ہیں ان کی ملاقات ہوجاتی ہے۔میں نے کبھی توجہ نہیں کی باوجود اس کے میں نے بھی مردوں سے باتیں کی ہیں۔سوال کنندہ نے پھر سوال کیا کہ اس وقت کیا حالت ہوتی ہے؟ فرمایا۔بیداری سے بڑھ کر ہوش ہوتی ہے۔ایک دفعہ میں سوگیا تو میرا ایک بھائی تھا فوت شدہ اس کے ہاتھ میں لطیف قرآن شریف تھا میں نے قرآن شریف کو دیکھ کر اس سے مانگا تو چونکہ میرے ہاتھ میلے تھے اور حقیقت میں بھی میلے تھے دھوئے ہوئے نہ تھے اس لیے اس نے کہا کہ ہاتھ دھو لو تب