ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 251
جوابات جناب من !بعد سلام مسنون جواب سوالات تحریر ہیں۔(۱ ، ۲) مستقل نبی اور غیر مستقل نبی کی اصطلاح آپ سے سنی گئی۔ہاں البتہ صوفیائے کرام نے تشریعی نبوت میں کچھ امتیاز کیا ہے۔حضرت صاحب جو تھے وہ تمام کمالات قرب مدارج الٰہی کے حضرت نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اتباع میں یقین فرماتے تھے اور ایک بال بھی اس کے خلاف کرنے کو کفر و بدقسمتی سمجھتے تھے۔معلوم ہوتا ہے کہ آپ ناواقف بھی ہیں۔حضرت شاہ نیاز احمد صاحب بھی فرماتے ہیں ؎ احمد ہاشمی منم عیسیٰئِ مریمی منم من نمنم نہ منمنم خود حضرت مرزا صاحب فرماتے ہیں ؎ بعد از خدا بعشق محمد مخمرم گر کفر ایں بود بخدا سخت کافرم آپ کے پہلے سوال کا جواب اور دوسرے سوال کا جواب بھی ہوچکا۔(۳ ، ۴) حضرت مرزا صاحب اہل سنت والجماعت خاص کر حنفی المذہب تھے۔اسی طائفۃ ظاہرین علی الحق میں سے تھے۔وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔نورالدین ۲۹؍ اگست ۱۹۱۲ء نابالغہ کا نکاح عرض کیا گیا کہ ایک نابالغ لڑکی کا نکاح کسی شخص سے کیا گیا تھا اب بالغ ہونے پر وہ لڑکی اس کے پاس جانا نہیں چاہتی۔اس صورت میں کیا کیا جائے؟ فرمایا۔لڑکی کا اختیار ہے اس کی اجازت کے بغیر نکاح قائم نہیں رہ سکتا۔بنے روز گار کو نہ چھوڑیں