ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 242 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 242

حضرت نے فرمایا۔کیا حرج ہے؟ یہ تو قرآن شریف کی دعائیں ہیں ہم تو یہ پڑھتے ہی رہتے ہیں اخبار میں چھاپ دیویں۔اپنا حق لو ایک دوست نے دریافت کیا کہ میرے احمدی ہوجانے کے سبب میرے بھائی بڑے سخت دشمن ہوگئے ہیں۔وہ مجھ پر ظلم کرتے ہیں۔جائیداد میں جو میرا حصہ ہے وہ میں لینے لگتا ہوں تو ہتھیار لے کر مجھ پر حملہ کرتے ہیں۔میں ان کا اس طرح مقابلہ کرنا چاہتا ہوں۔حضرت نے فرمایا۔اپنا حق لینا انسان کے واسطے ضروری ہے اور اپنے حق کا بچاؤ کرتے ہوئے جو قتل ہوجاوے وہ شہید ہے۔بیوی کو ساتھ رکھو مہاجرین میں سے ایک صاحب سسرال گئے ہوئے تھے۔انہوں نے لکھا کہ میں واپس قادیان آتا ہوں مگر بیوی کو سسرال میں چھوڑ جاؤں گا۔حضرت نے جواب میں فرمایا کہ ہمیں تو یہ بات سمجھ میں نہیں آتی۔بی بی اس واسطے نہیں ہوتی کہ اس کو وہاں چھوڑ دیا جاوے آپ یہاں آرہیں۔بی بی کو اپنے ساتھ رکھنا چاہیے۔کثرت ازدواج غیرمذاہب والوں نے جہاں اور مسائل اسلام پر زہر اگلا ہے وہاںانہوں نے اسلامی مسئلہ کثرت ازدواجی پر بھی بڑی شد ومد سے اعتراض کیا ہے مگر انہیں واضح رہے کہ حضرت سلیمان کی سات سو بیویاں اور تین سو حرمیں تھیں اور حضرت داؤد کی سو جوروآں تھیں۔(اوّل سلاطین باب۱۱ آیت۳)۔حضرت سلیمان کے بیٹے رحبعام کی اٹھارہ جوروآں اور ساٹھ حرمیں تھیں۔(۲۔تواریخ باب۱۱ آیت۲۲)۔حضرت سلیمان کے پوتے بسیاہ کی چودہ جورواں تھیں۔(۲۔تواریخ باب۱۳ آیت ۲۱) حضرت جدعون کی بہت سی جوروآں تھیں۔(قاضیوں باب ۸ آیت ۳۰)۔یہ تو ابتدائی زمانہ کے حالات ہیں۔۱۸۹۴ء میں مشنری پادریوں نے بیان کیا ہے کہ افریقہ کے علاقہ اوپو کے شاہ کے پاس آٹھ سو عورتیں ہیں۔اور ایک اور بادشاہ ہے جو ہرسال تین ہزار عورتیں کرتا ہے اور سال کے بعد ان کو اپنے اہلکاروں اور سپاہیوں میں بطور انعام بانٹ دیتا ہے یا بطور غلاموں کے انہیں