ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 239 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 239

نہ مانی؟ اپنے دوست کی طرف اشارہ کرکے کہنے لگا کہ صاحب! اس نے مجھے پھنسادیا۔پھر فرمایاکہ دیکھو! برے دوست انسان کو بڑا خراب کرتے ہیں۔گناہ سے بچنے کے پانچ علاج فرمایا کہ میں نے گناہ سے بچنے کے پانچ علاج تجربہ کیے ہیں۔(۱)ایک یہ کہ بروں کے پاس نہ بیٹھو۔(۲)قرآن شریف پاس ہو تو شرم آہی جاتی ہے۔(۳)موت کو یاد رکھنے سے انسان گناہوں سے بچ جاتا ہے۔(۴)نیکوں کی صحبت میںرہنا چاہئے (۵) اور ایک علاج حضرت یوسف علیہ السلام نے بتایا ہے جبکہ ان کو زلیخا نے پھسلایا اور چاہا کہ میرے ساتھ زنا کرے تو آپ فوراً اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوئے اور دعا کی    (یوسف:۳۴) کہا اے حضرت باری تعالیٰ آپ خود ہی مجھے بچائیں کیونکہ یہ تو بری طرح میرے پیچھے پڑی ہے اور میں اس کا غلام ہوں اور رات دن رہتا بھی یہیں ہوں۔نیک صحبت کے فائدے پھر فرمایا کہ نیک صحبت کے بڑے بڑے فائدے ہیں اگر میں تم کو سناؤں تو تم حیران ہوجاؤ۔بعض اوقات جو لوگ میرے پاس بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں میرے دل میں بڑے زور سے تحریک ہوتی ہے کہ سب کے لیے دعا کر! اور بعض اوقات لوگوں کے دل میرے سامنے پیش کیے جاتے ہیں کہ ان کے لیے دعا کر!بعض اوقات نیک صحبت کے فیض سے بڑے بڑے گناہ ردّ ہوجاتے ہیں۔ایک مرتبہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک بڑے دربار میں تشریف رکھتے تھے۔تین آدمی آپ کی مجلس میں آئے۔ایک شخص نے دیکھا کہ حضرت نبی کریم کے پاس ایک جگہ خالی ہے۔وہ آپ کے قریب جاکر بیٹھ گیا۔دوسرے نے دیکھا کہ قریب تو جگہ ہے نہیں وہ اتنی دور ہوکر بیٹھ گیا جہاں کہ اس کو آواز سنائی دے سکتی تھی۔تیسرے شخص نے دیکھا کہ نہ تو کوئی ایسی جگہ ہے جہاں میں بیٹھ کر نبی کریم کی آواز سن سکوں اور نہ یہاں کھڑے کو آواز آتی ہے اس لیے یہاں کھڑا ہونا فضول ہے، یہ خیال کرکے وہ وہاں سے چل دیا۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب وحی ہوتی تھی تو رنگت