ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 210 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 210

جواب۔سارے گھر کی طرف سے ایک قربانی جائز ہے۔دولت مند بیوی قربانی کر سکتی ہے۔مزدوری الگ دی جاوے جہاں چاہے کھال خرچ کرو۔سوال (۲۵) شادی میں ڈھول بجانا آوازہ بجانا جائز ہے یا نہیں ؟ جواب۔دف جائز ہے۔سوال (۲۶) زکوٰۃ کا روپیہ مسجد پر لگ سکتا ہے یا نہیں ؟ جواب۔زکوٰۃ کا روپیہ مسجد پر نہیں لگ سکتا۔ہم نے زکوٰۃ کے مصرف پہلے لکھ دئیے ہیں۔۱۳؎ خلیفہ کی شناخت حضرت خلیفۃ المسیح کی خدمت میں ایک شیعہ صاحب کا سوال اور حضرت کا جواب سائل کا خط جناب مولانا مولوی صاحب کرم فرمائے بندہ زاد عنایۃ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے پیشتر جناب کی طبیعت کا پتہ نہ تھا کہ علیل ہو گئی ہے۔خداوند تعالیٰ اپنے رحم و کرم سے شفائے کلی عنایت فرماوے۔ماہ جون ۱۹۱۲ء سے ۶ عریضے لکھ چکا ہوں۔اصل حال پہلے چار عریضوں میں ہے باقی دو صرف یاددہانی کے واسطے لکھے تھے۔امید ہے میاں محمد صادق صاحب کے پاس موجود ہوں گے۔پہلے تین عریضوں کے تین جواب میاں محمد صادق صاحب نے جناب کی طرف سے دئیے تھے لیکن بعد میںکچھ خبر نہیں آئی۔عرض گزار ہوں کہ اگر اصل عریضے میاں محمد صادق صاحب کے پاس سے مل جاویں تو ان کو بھی براہ نواز ش ملاحظہ فرما لیں اور یہاں بھی بطور اختصار ہر ایک عریضہ کا مضمون اور جواب عرض کرتا ہوں۔