ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 209
جواب۔اَللّٰہ غَفَّارُ الذُّنُوب ہے۔سچی استغفار کرتے رہو۔سوال (۱۷) وتر پچھلی رات پڑھنے چاہئیں اور کتنی رکعت پڑھنی چاہئیں؟ جواب۔وتر ایک رکعت سے گیارہ تک ہیں جتنی پڑھ سکو پڑھو۔سوال (۱۸) کتنی منزل پر نماز روزہ کم و بیش ہو سکتا ہے؟ جواب۔سات کوس کا سفر ہے۔سوال (۱۹) اگر گائوں میں ہنسی تماشا شادی ہو تو یا ر دوست تنگ کریں کہ ہمارے ساتھ دیکھنے چلو کیا کیا جاوے؟ جواب۔گائوں میں ناچ ہو عورتیں لڑکے ناچیں تو ہرگزمت جائو۔بھانڈوں کے تماشہ میں مت جائو۔سوال (۲۰) پچھلی عادت کے مطابق بدن سے بال اُتارنے جائز ہیں یا نہیں ؟ جواب۔بدن کے بال اُتارنے شرعاً جائز ہیں۔نبی کریم نور ا لگا لیتے تھے۔سوال (۲۱) کتے سے محبت کرنی چاہیے یا گھر میں رکھنا جائز ہے؟ جواب۔کتے سے محبت کرنا مومن کا کام نہیں۔شکار، حفظ مال ، حفظ زراعت کے لئے کتا رکھناجائز ہے۔ہرگز محبت کے قابل یہ گندہ جانور نہیں۔سوال (۲۲) نماز میں بڑی دلیلیں آتی ہیں؟ جب نماز میںکھڑا ہوتا ہوں تو گھر بار کے سارے کام یاد آ پڑتے ہیں؟ جواب۔دلیلوں کے آنے سے نماز کا نقصان نہیں ہوتا۔سوال (۲۳) مُتَوَفّٰی کے بعد قرآن شریف مولویوں سے پڑھا کر ختم کرنا یا قرآن شریف بقیمت لے کر ثواب کے واسطے عاجزوں کو دینے جائز ہیں؟ جواب۔قرآن کا ثواب مردہ کو پہنچتا ہے۔سوال (۲۴) قربانی دینی، مستورات بیوی دختر و آپ الگ الگ دینی چاہیے؟ عید بڑی پر وہ کھال چمڑا کس کو دینا چاہیے؟ ذبح کرائی یا گوشت بنوائی مزدوری دینی چاہیے؟