ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 192
لَایُؤْمِنُ اَحَدَکُمْ(صحیح بخاری کتاب الایمان باب من الایمان ان یحب لاخیہ ما یحب لنفسہ) لَا اِیْمَانَ لِمَنْ لَا اَمَانَۃَ لَہٗ (مسند احمد بن حنبل مسند المکثر ین عن الصحابۃ مسند انس بن مالک)وغیرہ ہے۔تہدیدی یا کامل ایمان۔جواب۔عزیز مکرم احمدی ہونا اور بات ہے کافر ہونا اور بات ہے۔کافر باللہ ہونا اور بات ہے۔بخاری کے ابتدا ء میں ایک باب ہے۔کفردون کفر نور الدین …………………… دائیں ہاتھ سے لو حضرت منشی محمد صادق صاحبؓ تحریر فرماتے ہیںکہ ایک دفعہ میرے والد مرحوم نے آپ سے ایک دوائی طلب کی اور مجھے آپ کے ساتھ کیا کہ میں جا کر لے آئوں۔جب آپ اپنے مطب میں پہنچے تو آپ نے مجھے چند گولیاں دیں جن کے لینے کے واسطے میں نے اپنا بایاں ہاتھ بڑھایا۔تب آپ نے مجھے گولیاںنہ دیں اور فرمایا۔دائیں ہاتھ سے لو۔میں نے دست راست بڑھایا اور آپ نے مجھے وہ حبوب عطا کیں۔ادب کا یہ پہلا سبق تھا جو میں نے آپ سے سیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اہل سنت والجماعت ایک شخص کا خط آیا کہ کیا احمدی صاحبان ان لوگوں سے میل ملاپ رکھ سکتے ہیں جو اہل سنت والجماعت ہیں۔بجواب حضرت نے فرمایا کہ احمدی بھی اہل سنت والجماعت ہیں۔اہل سنت کی بڑی علامت یہ ہے کہ وہ صحابہ کو برا نہیں کہتے۔سو ہم کسی کو اصحاب نبویہ سے برا نہیں کہتے۔چونکہ دوسرے اہل سنت نے ان کو کافر کہا ہے اور مکفرین سے بہت تعلق رکھنا مناسب نہیں ہوتا جماعت کی غیرت کے خلاف ہے۔اس واسطے احمدی