ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 344
میں اس کا مفہوم ادا کر دے۔۱۱۔علاوہ استغفار درود شریف لاحول اور سورۃ فاتحہ کے کلمہ طیبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ کا کثرت کے ساتھ ورد کرو۔۱۲۔صحبت نیک کے حصول کے لئے اَللّٰھُمَّ یَسِّرْ لِیْ جَلِیْسًا صَالِحًا (صحیح بخاری کتاب اصحاب النبیؐ باب مناقب عمار وحذیفہ)اور ترقی جماعت کے لئے(الصافات :۱۰۱)پڑھا کرو۔۱۳۔حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ بنصرہ کی شفایابی اور درازیٔ عمر کے لئے دعا کرنے کی ضرورت کو اس وقت بالخصوص خاکسار اپنی طرف سے تمام جماعت میں پیش کرتا ہے اور خود دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سر چشمہ ہدایت کو عرصہ دراز تک قائم رکھے اور ہمیں اس چشمہ سے فیض حاصل کرنے کی توفیق دے آمین۔اس کے علاوہ قدرت ثانیہ کے ظہور کے لئے دعائیں کرنا بھی جماعت کے لئے از بس ضروری ہے۔چاہیے کہ اس معاملہ میں تغافل نہ کیا جاوے۔اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنَا حَیَاتَھَاوَ اَعِذْنَا مِنْ وَبَائِھَا اَللّٰھُمَّ حَبِّبْنَا اِلٰی اَھْلِھَا وَ حَبِّبْ صَالِحِیْ اَھَلَھَااِلَیْنَا۔۱۴۔نماز میں تشہد کے بعد مندرجہ ذیل دعا کے پڑھنے کو حضرت خلیفۃ المسیح بہت ہی پسند فرماتے ہیں۔فرمایا کرتے ہیں کہ بعض ائمہ کرام نے اس دعا کے پڑھنے کو واجب قرار دیا ہے۔اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْعِجْزِ وَ الْکَسْلِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَ الْبُخْلِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ ضِلْعِ الدَّیْنِ وَ غَلَبَۃِ الرِّجَالِ۔۱۵۔ہر ایک نئے شہر یا بستی میں داخل ہونے سے پہلے جس وقت وہاں کے مکانات پر نظر پڑے تو دعائے ذیل پڑھ لینا بہت فائدہ اور برکت دیتا ہے۔اَللّٰھُمَّ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَمَا اَظْلَلْنَ وَرَبِّ الْاَرْضِیْنَ السَّبْعِ وَمَا اَقْلَلْنَ وَرَبِّ الرِّیَاحِ وَمَاذَرَیْنَ وَ رَبِّ الشَّیَاطِیْنَ وَمَا اَضْلَلْنَ اَللّٰھُمَّ اَسْئَلُکَ خَیْرَ ھٰذِہِ الْقَرْیَۃِ وَ خَیْرَاَھْلِھَا وَ خَیْرَ مَا فِیْھَا وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ ھٰذَہِ الْقَرْیَۃِ وَ شَرِّ اَھْلِھَا وَ شَرِّمَا فِیْھَا اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْھَا اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْھَا ا