ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 345
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْھَا۔خاکسارفرزند علی عفی عنہ ہیڈ کلرک قلعہ میگزین فیروز پور شہر (الحکم جلد ۱۵ نمبر۱۰ مورخہ ۱۴؍ مارچ ۱۹۱۱ء صفحہ۳) میلاد ۱۲؍ ربیع الاول ۱۳۲۹ھ لاہور کے پیسہ اخبار نے جو تحریک عید میلاد کے بارے میں کی تھی کہ اس روز تمام مسلمان نہائیں دھوئیں عید منائیں اس کا ذکر حضرت امیر المومنین کی خدمت میں کیا گیا تو آپ نے فرمایا۔اسلام میں تو صرف دو ہی عیدیں شارع اسلام علیہ السلام نے مقرر فرمائی ہیں یا جمعہ کا دن ہے۔(البدر جلد ۱۰ نمبر ۲۰ مؤرخہ ۱۶ ؍مارچ ۱۹۱۱ء صفحہ ۱) عورت کی دلداری حضرت خلیفۃ المسیح سلمہ اللہ تعالیٰ تو رات دن کی تقریروں میں احکام فرقان حمید سے عورتوں کے حقوق کی طرف خاص طور پر متوجہ ہیں یہاں تک کہ ایک دن فرمایا۔عورت کی دلداری کرنی چاہئے۔فرمایا۔اس کے برخلاف کیا جاوے تو اسے بے حد صدمہ ہوتا ہے۔اگرچہ اپنی دینداری کے باعث اپنے آپ کو ضبط کرے مگر تاہم نہیں ضبط کر سکتی اس لئے عورت کے برخلاف کیا جاوے تو نرمی سے اسے ذہن نشین کیا جاوے کہ فلاں بات میں یہ نقصان ہیں اور اس میں یہ نفع۔(ماخوذ از مضمون’’کچھ عورتوں کی نسبت‘‘ البدر جلد ۱۰ نمبر ۲۰ مؤرخہ ۱۶؍ مارچ ۱۹۱۱ء صفحہ ۵) ہجرت امر مشکل (۱۶؍ مارچ ۱۹۱۱ء) دو شخصوں کی درخواست پیش ہوئی کہ اپنے وطن سے ہجرت کر کے قادیان آنا چاہتے ہیں۔فرمایا۔اِنَّ شَانَ الْھِجْرَۃِ لَشَدِیْدٌ(صحیح مسلم کتاب الامارۃ باب المبایعۃ بعد فتح مکۃ علی الاسلام )۔ہجرت میں مشکلات کا سامنا ہے کسی وقت سوکھا ٹکڑا کھانا پڑ جاتا ہے، زمین پر سونا ہوتا ہے لیکن جو شخص اللہ تعالیٰ کی خاطر قدم اٹھاتا ہے خدا اسے ضائع نہیں کرتا۔میں بعض دفعہ سادہ روٹی اچار