ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 342 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 342

شر دشمناں کے دفع کے لئے مندرجہ ذیل دعا کا حکم فرمایا کرتے ہیں۔اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ۔۶۔سوتے وقت حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مندرجہ ذیل وظائف پڑھ لیا کرتے تھے تسبیح و مندرجہ ذیل فقرہ نمبر ۳ اور آیت الکرسی، سورہ کافرون، سورۃ اخلاص، معوذتین یعنی سورۃ الفلق اور الناس نیز مندرجہ ذیل دعا ئیں کروٹ پر لیٹ کر پڑھ لیا کرتے تھے۔اَللّٰھُمَّ اَسْلَمْتُ وَجْھِیَ اِلَیْکَ۔۔۔۔وَاَلْجَأَتْ ظَھْرِیْ اِلَیْکَ رَغْبَۃً وَ رَھْبَۃً اِلَیْکَ لَامَلْجَأَ وَ لَا مَنْجَأَ مِنْکَ اِلاَّ اِلَیْکَ اَللّٰھُمَّ اٰمَنْتُ بِکِتٰبِکَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَ وَ نَبِیِّکَ الَّذِیْ اَرْسَلْتَ (صحیح بخاری کتاب الوضوء باب فضل من بات علی الوضوء)(یہ دعا صحیح بخاری سے ماخوذہے) ۷۔اپنے مکان اور شہر کے لئے دعا کرنا سنت ابراہیمی ہے۔چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کے لئے دعا فرمائی تھی (البقرۃ:۱۲۷)۔ہماری جماعت بھی اپنے مکانوں اور شہروں کے لئے( پڑھ لیا کرے)۔۸۔مندرجہ ذیل دعا تین دفعہ صبح کو اور تین دفعہ شام کو پڑھ لی جاوے۔بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآئِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ(سنن ابی ماجہ کتاب الدعا باب مایدعوبہ الرجل ازاصبح و اذا أمسی) أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۔(صحیح مسلم کتاب الذکر والدعا والتوبۃ والاستغفار باب فی التعوذ من سوء القضاء۔۔۔) ۹۔باہم محبت اور اخوت قائم رکھنے کے لئے مندرجہ ذیل دعا  (الحشر:۱۱)یہ بھی قرآنی دعا ہے۔۱۰۔تمام غیر معمولی کاموں کے لئے حضرت نے استخاروں کے کرنے کی بہت تاکید فرمائی ہے (اہم کاموں میں مثلاًکسی کو دوکان یا کاروبار میں شریک بنانے میں، رشتے ناطے قائم کرنے میں ، دوستی لگانے میں، کسی کو ہمسفر یا طالب علم بنانے میںسات دفعہ استخارہ کر لیا کریں) اس کے لئے