ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 341 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 341

مختلف مواقع پر کی جانے والی دعائیں حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ بنصرہ کے چند نہایت قیمتی ارشادات کو اس نیت سے شائع کرتا ہوں کہ اگر احباب اس کو وقتاً فوقتاً پڑھ لیا کریں اور اس پر عمل کریں تو انشاء اللہ اس سے بہت فائدہ اٹھائیں۔۱۔گذشتہ سالانہ جلسہ کی پبلک تقریروں میں اور نیز ان خاص ہدایات میں جو حضرت نے انجمنوں کے پریزیڈنٹوں اور سیکرٹریوں کو فرمائیں حضور نے بہت زور اس بات پر دیا تھا کہ تمام احمدی احباب دنیا میں صلح اور آشتی کے ساتھ رہیں باہمی تفرقہ سے بالخصوص بچیں اور اپنے دلوں کو ہر قسم کے تباغض اور کدورتوں سے صاف کریں اور اگر کسی سے زیادتی بھی ہو جاوے تو دوسرا فریق صبر کرے۔صبر کرنے والوں کے لئے اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہت بڑا اجر ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔(البقرۃ: ۱۵۴)۔۲۔ہر فرض نماز کے بعد کم از کم تین بار اَسْتَغْفِرُ اللّٰہ بآواز بلند پڑھو۔۳۔ہر فرض نماز کے بعد ۳۳ دفعہ سُبْحَانَ اللّٰہ، ۳۳دفعہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ، ۳۳ دفعہ اَللّٰہُ اَکْبَر اور اس کے بعد لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَـہٗ لَـہٗ الْمُلْکُ وَلَـہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ یُحْیِیْ وَ یُمِیْتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْر۔۴۔وقتاًفوقتاً سُبْحَانَ اللّٰہ وَ بِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم پڑھ لیا کرو۔۵۔چونکہ ہماری جماعت کے لوگ تعداد میں قلیل اور طاقت میں کمزور ہیں اور مخالفین ہماری جماعت کی ایذا رسانی میں کوشاں رہتے ہیں۔اس لئے تمام جماعت کے لئے دعاکیا کرو (الممتحنۃ :۶) ترجمہ:۔اے ربّ ہمارے ہم کو نہ بنا تختہ مشق واسطے منکر لوگوں کے اور بخش ہم کو اے ہمارے ربّ تحقیق تو غالب اور حکمت والا ہے۔نوٹ:۔یہ قرآنی دعا ہے قرآنی دعاؤں کا رکوع اور سجدہ کی حالت میں پڑھنا ممنوع ہے۔