ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 258 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 258

۔پھر ان میں تین رسالہ نکلے ہیں سب کی نماز الگ الگ ہے۔دوم۔نماز کے وقت منہ کو قبلہ کی طرف کرنے کا حکم قرآن کریم میں کہاں ہے۔مگر اب تک تو کسی نے کچھ نہیں بتلایا۔اسلام اور ایمان کہیں تو ایک معنے میں آتے ہیں اور کہیں اسلام وسیع معنے میں آتا ہے۔ہمارے حضرت نبی کریم ﷺ اور حضرت موسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام دونوں صلی اللہ علیہما و بارک وسلم (ا ٰمین)۔عظیم الشان رسول ہیںاور حضرت نبی کریم ﷺ کو حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کا مثیل فرمایا ہے۔مگر وسعت کا فرق دونوں میں ہے۔اس لئے وسیع معنے والا لفظ بڑے کے لئے اور دوسرے کے لئے دوسرا تجویز ہوا ہے۔وَ لَعَلَّ اللّٰہُ یُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِکَ۔نور الدین ۲۲؍اکتوبر ۱۹۱۰ء ہمارا کام فتویٰ لگانا نہیں ایک شخص نے دریافت کیا کہ حضرت مرزا صاحب کونہ ماننے والے کے حق میں کیا فتویٰ دیا جاوے۔حضرت خلیفۃ المسیح نے فرمایا۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ہمیں یا آپ کو یا کسی مفتی کو کیا ضرورت ہے۔آپ اس معاملہ کوحوالہ بخدا کریں۔اللہ تعالیٰ کے مامور کو جو نہیں مانتا اللہ تعالیٰ خود اس معاملہ کا انتظام کر سکتا ہے۔خاکسار نور الدین ۱۹؍اکتوبر ۱۹۱۰ء چند سوالوں کے جواب ایک شخص کے سوالات کے جواب میں حضرت خلیفۃ المسیح نے تحریر فرمایا۔سوال (۱)کیا آپ اپنے مریدوں کو اچھا جانتے ہیں یا کہ کسی دیگر عاجز مسکین کو بھی۔جواب۔میں اللہ تعالیٰ کی تمام مخلوق کو اچھا سمجھتا ہوں۔