ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 259 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 259

سوال (۲)کیا آپ اپنے مریدوں کی التجاء منظور کرتے ہیں یا کہ کسی دیگر عاجز کی بھی۔جواب۔بقدر طاقت میں التجاء کسی کی ہو پورا کرنا چاہتا ہوں۔سوال (۳) کیا آپ اپنے مریدوں کا چندہ منظور کرتے ہیں یا کسی دیگر عاجز کا بھی۔جواب۔سب کا چندہ لیتا ہوں منظور کرنا اللہ کا کام ہے۔سوال (۴) کیا آپ اپنے مریدوں کو زیر نظر رکھ کر گناہوں سے بچانا چاہتے ہیں یا کسی دیگر عاجز کو بھی۔جواب۔گناہوں سے اللہ تعالیٰ ہی بچا سکتا ہے میرا کام نہیں۔سوا ل (۵) کیا آپ اپنے مریدوں کی درخواست منظور کرتے ہیں یا کسی دیگر عاجز کی بھی۔جواب۔بقدر امکان درخواست ہر شخص پر توجہ ہے۔سوال (۶) کیا آپ اپنے مریدوں کے عریضہ کا جواب دیتے ہیں یا کسی دیگر عاجز کو بھی۔جواب۔جوا ب بقدر طاقت دیتا ہوں۔نور الدین ۲۱؍اکتوبر ۱۹۱۰ء دوائی میں حل شدہ شراب سوال۔کسی دوا کو شراب میں حل کر کے اس کو آگ دے کر بعدہٗ اس کو کسی مرض میں کھلانے کا کیا حکم ہے؟ جواب۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔شراب جب آگ میں جل گیا تو اس کا حکم حرمت باطل ہو گیا۔بلکہ جب شراب کا سرکہ بن جاوے تو پھر جائز ہو جاتا ہے۔والسلام نور الدین ۲۲؍اکتوبر ۱۹۱۰ء (البدر جلد ۱۰ نمبر۱، ۲ مورخہ ۳ ،۱۰؍ نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۴)