ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 227
میں نر و مادہ کی شناخت کو سب سے اوّل اہل عرب نے دریافت کیا تھا۔اہل عرب اب تک اس سے بہت فائدہ اُٹھاتے ہیں نر کھجور کا مادہ کھجور کے ساتھ پیوند کرتے ہیں تو پھل دس گناہو جاتا ہے۔خواب میں بیڑیاں ایک شخص نے اپنی کچھ خوابیں سنائیں۔اس تحریک پر فرمایا کہ ایک شخص جو موحد تھا۔اس بات پر کسی سے جھگڑا کرتا تھا کہ یَا شَیْخَ عَبْدَالْقَادِرِ جِیْلَانِیْ شَیْئاً لِلّٰہِ کا وظیفہ جائز نہیں۔اس نے ایک روز خواب میں دیکھا کہ اس کے پائوں میں بیڑیاں پڑی ہوئی ہیں اور اسے حضرت شیخ عبدالقادر علیہ الرحمۃ کے پاس لے گئے ہیں۔وہ گھبرایا ہوا صبح ہمارے پاس آیا۔ہم نے اسے تعبیر کی کتاب میں دکھایا کہ پائوں میں بیڑیاں استقامت دینی کی نشانی ہے اور بہت مبارک اور مبشر خواب ہے۔اس میں کوئی گھبرانے کی بات نہیں۔اپنے اخلاق درست کرو فرمایا۔انسان کے اپنے ہی اخلاق موجب بہشت یا موجب دوزخ ہوتے ہیں۔جو شخص اپنے اخلاق کو درست کر لیتا ہے وہ بہت ہی سکھی رہتا ہے۔روحانی و شیطانی جوش فرمایا۔جو روحانی جوش ہوتا ہے اس کے ساتھ سرور، قوت اورامداد الٰہی ہوتی ہے جو شیطانی جوش ہوتا ہے اس کے ساتھ یہ باتیں نہیں ہوتیں۔یہی ایک امتیازی نشان ہے۔رُوح کا علاج ایک شخص نے عرض کی کہ یا حضرت میری رُوح بیمار ہے اس کے واسطے کوئی علاج آپ بتلائیں۔فرمایا۔میں وہ علاج بتلاتا ہوں جس کے بتلانے والا اللہ تعالیٰاور لانے والامحمد رسول ا للہ ہے۔اللہ تعالیٰ کے بندے جو دنیا میں آئے اور اپنے تجارب کی باتیں بتلا گئے۔وہ باتیں سب سے عمدہ اور سب سے آسان ہیں جس نے فطرت بنائی اسی کا کلام ہے۔البتہ ضروریات اور حالات ہر شخص کے واسطے الگ ہیں۔آپ آنحضرت ﷺ کے احسانات کو یاد کر کے درود شریف پڑھا کریں اور الحمد شریف پڑھا کریں اور یہ دعا پڑھا کریں(الانبیاء:۸۸) خواہش اور ذوق اس کا وقت ہے۔چلتے اُٹھتے بیٹھتے جب میسر آوے اس کو پڑھو۔