ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 174
ہی رہے اور ان کے اتباع بھی کافر ہی ہیں۔رہے حضرت مرتضیٰ وہ تو ازل سے ماں کے پیٹ میں ہی کامل پیدا ہوئے۔سلمان، ابو ذر، مقداد صرف آپ کی صحبت سے کسی قدر اسلام میں آئے۔تو اب شیعہ مصنف و واعظ و ذاکر، سوز خوان کیا نبی کریم ؐ سے زیادہ موثر ثابت ہو سکتے ہیں۔میں نے بعض وقت پوچھا ہے کہ نبی کریم کے وجود سے ۲۳ برس میں کوئی متاثرنہ ہوا تو کیا تم آپ سے زیادہ مفید بن سکتے ہو۔وہ رحمت للعالمین کیونکر ہوئے۔اصول شیعہ کے خلاف کیا کہ ذی النور ین کو بدکار کہا۔معلوم ہوتا ہے کہ خدا اورسول جان بوجھ کر مکاری بد ی کراتے ہیں۔نَعُوْذُبِا للّٰہِ مِنْ ہٰذِہٖ الْخَرَافَات۔شیعہ مترجم و مفسر تو (البقرۃ:۱۶)کا ترجمہ یوں کرتے ہیں۔اللہ ڈھیل اور مدد دیتا ہے حالانکہ وہ طغیان میں اندھے رہتے ہیں۔مطلب یہ کہ ہم تو فضل سے مہلت دیتے ہیں اور یہ طغیان کرتے ہیں۔مد طغیان کے حدود کو اللہ تعالیٰ ہی جانے بندے اس کی حدبندی نہیں کر سکتے۔ائمہ اثنا عشر من قریش حضر ت ابوبکرؓ، عمرؓ، عثمانؓ، مرتضیٰؓ،حسنؓ، معاویہؓ، عبدالملک ، عبدالملک کے چار بیٹے ، عمر بن عبدالعزیزؓ ہیں۔نبی کریم ؐ کی بشارت کا منشاء تھا کہ بارہ خلفاء کے زمانہ میں شوکت اسلام قائم رہے گی۔سلطنت میں تفرقہ نہ ہو گا۔قرآن کریم اور اس کے بعد حکماء کے اقوال سے ثابت ہوا ہے کہ ہر ایک سوال کا جواب دینا مناسب نہیں۔مگر آپ کی خاطر بھی عجیب ہے کہ تمام سوالوں کا جواب دینے لگ گیا۔اللہ تعالیٰ مجھ پر رحم فرما وے۔نقباء اسعدبن۱ زرارہ۔عوف بن۲ الحارث۔معاذ بن۳ عفراء ، ذکوان بن۴ عبدالقیس ، رافع بن۵ مالک ، عبادہ بن۶ الصامت ، عباس بن ۷عبادہ ، یزید بن۸ ثعلبہ، عقبہ بن۹ عامر ، قطبہ بن۱۰ عامر یہ دس قوم خزرج میں سے تھے۔ابو الہیثم ۱۱بن تیہان۔عویم بن۱۲ ساعدہ یہ دو اوس سے ہیں۔اور یہ نقباء وہ ہیں جنہوں نے لیلۃ العقبہ میں مدینہ سے مکہ میں آ کر آپ سے بیعت کی۔شیعہ کی مسلّم تاریخ ناسخ التواریخ اور اَور تواریخ میں لکھا ہے کہ حضرت دائود علیہ السلام کی اولاد