ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 161 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 161

پھر اُس نے کہا کہ حضرت سے دریافت کر لیا جاوے۔اس کے جواب میں حضرت نے فرمایا۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عدت کے اندر نکاح کرنازنا ہے۔آپ لوگ ہرگز ہرگز ایسے گندے ولیمہ میں شریک نہ ہوں۔اللہ تعالیٰ مسلمانوں پر رحم فرماوے۔آمین نور الدین غیر احمدیوں سے چندہ لینا اور ان کو دینا ایک صاحب نے دریافت کیا کہ غیر احمدی لوگ اگر کسی دینی دنیوی عام خیر خواہی کے کام میں چندہ مانگیں تو ان کو دیا جاوے یا نہ دیا جاوے ؟ حضرت نے جواب میں لکھا۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں آپ سے بدل کہتا ہوں کہ ایسے چندے پسند کرتا ہوں بشرطیکہ چندے لینے والے اپنا منصبی فرض ادا کریں۔(الممتحنۃ: ۹)۔ممتحنہ پارہ ۲۸ صریح ارشاد ہے اس پر غور کرلو اور غور کرو یہاں میرناصر نواب شفا خانہ مسجد وغیرہ کے لئے کفار سے بھی چندہ لیتے ہیں۔پس کوئی بھی چندہ دے تو لے لو انکار مت کرو۔ہاں ابتلا سے بچو۔نور الدین ۲۳؍جولائی ۱۹۰۹ء ( البدر جلد۹نمبر۸ مورخہ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۶)