ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 109
پیداہوتی ہے کہ جس طرح آپ کے دل میں جوش ہے کہ شفا خانہ زنانہ مردانہ ، مسجد اور دارالضعفا کے لئے چندہ ہو۔اور آپ ان میں سچے دل سے سعی و کوشش فرما رہے ہیں اور بحمد للہ آپ کے اخلاص ، صدق و سچائی کا نتیجہ نیک ظاہر ہو رہا ہے۔اور ان کا موں میں آپ کے ساتھ والے قابل شکر گزاری سے پُرجوش ہیں۔ہمارے اور تمام کاموں میں سعی کرنے والے ایسے ہی پیدا ہوں۔(ابراہیم:۲۱) نور الدین ۳۰؍اپریل ۱۹۰۹ء اشاعت۱ اسلام۔لنگر۲۔تعلیم ۳دینیات۔مدرسہ۴ ہائی سکول۔مدّ زکوٰۃ۵ کی ترقی۔یتا۶میٰ۔مساکین۷ کی پرورش۔مقبرہ۔یہ کام اصل اصول کے طور پر اور ان پر چندوں کی طرف توجہ ایسے ایسے امور میں سے ہے کہ ایک شخص نے دعوت کی اور ان سات ضروری اصحاب کو بُلا کر پُر جوش دعوت دی اور اس دعوت میں کچھ غربا اور ضعفا بھی آ گئے تو ان کے لئے بھی موقعہ نکل آیا۔پھر آپ کا چندہ مجلس ضعفا کا حصہ ہے۔آپ کو اجازت ہے کہ اس میری ساری تحریر کو چھپوا دیں۔اللہ تعالیٰ ہی بابرکت کرنے والا ہے۔والسلام نورالدین ۳۰؍اپریل ۱۹۰۹ء مکتوب الامام بحضور فیض گنجور حضرت امیر المومنین و خلیفۃ المسلمین السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔سور ج گڑھ ضلع مونگیر سے سید منظور عالم صاحب احمدی مندرجہ ذیل استفسار اپنے خط میں لکھتے اور جلد جواب مانگتے ہیں۔وَ ہُوَ ہٰذَا۔’’ مسیح موعود علیہ السلام کے بارہ میں آپ کا کیا عقیدہ ہے کیا